نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کی انیکسی بلڈنگ میں منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی ارکان میں بحث اور جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ اس جھڑپ میں ترنمول کانگریس کے رکن پاتلیمنٹ کلیان بنرجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مینگ میں ٹی ایم سی ایم پی کے ذریعہ بوتل پھوڑنے کی خبر ہے۔ جھڑپ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ابھیجیت گنگوپادھیائے اور ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی کے بیچ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
#WATCH | Delhi: Meeting of the JPC (Joint Parliamentary Committee) on the Waqf Bill begins at the Parliament Annexe. It was halted briefly after a scuffle broke out during the meeting.
— ANI (@ANI) October 22, 2024
According to eyewitnesses to the incident, TMC MP Kalyan Banerjee picked up a glass water… pic.twitter.com/vTR7xMwOb5
ذرائع کے مطابق، واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی نے وہاں رکھی شیشے کی پانی کی بوتل اٹھا کر میز پر ماری اور خود کو زخمی کر لیا۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ و جے پی سی کے سربراہ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا مقصد وقف ایکٹ میں اصلاحات لانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وقف املاک کو کمیونٹی کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے۔
واضح رہے، جے پی سی کی حالیہ میٹنگوں میں بھی بی جے پی ارکان پارلیمان اور ایم آئی ایم سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان میں تیکھی بحث ہونے کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔