ETV Bharat / bharat

چھوٹا شکیل کے قریبی ابو بکر شیخ کا انتقال، سینے میں درد کی شکایت تھی - Chhota Shakeel Brother In Law Died - CHHOTA SHAKEEL BROTHER IN LAW DIED

انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے قریبی ساتھی کا انتقال۔ اسے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کیا تھا اور جیل میں بند کردیا تھا۔

چھوٹا شکیل کا قریبی ابو بکر شیخ کا انتقال
چھوٹا شکیل کا قریبی ابو بکر شیخ کا انتقال (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 2:24 PM IST

ممبئی: انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے رشتہ دار ابوبکر شیخ عرف عارف کا ممبئی کے جے جے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ اس نے اپنے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، مگر علاج کے دوران ہی اس کی موت ہوگئی۔ ابوبکر شیخ کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 2022 میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں میرا روڈ سے گرفتار کیا تھا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ابوبکر شیخ ممبئی اور مہاراشٹر میں گینگسٹر چھوٹا شکیل کے تمام معاملات کو سنبھال رہا تھا۔ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ابوبکر کی جمعہ کو اچانک طبیعت خراب ہو گئ اور جیل حکام نے انہیں شام 7 بجے ممبئی کے جے جے ہسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابوبکر علاج کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

این آئی اے نے عارف کے گھر کو ضبط کر لیا تھا:

3 فروری 2022 کو این آئی اے نے داؤد، اس کے بھائی انیس اور چھوٹا شکیل اور دیگر کے خلاف ہتھیاروں کی اسمگلنگ، منشیات کی دہشت گردی، منی لانڈرنگ، جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ہیرا پھیری اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کو میرا روڈ سے گرفتار کرلیا تھا۔

این آئی اے حکام نے بتایا کہ عارف کے فلیٹ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کی دفعہ 25 (1) کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عارف کے خلاف 10 اکتوبر 2022 کو جبراً ہفتہ وصولی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کا الزام:

2022 میں این آئی ایجنسی نے تین ملزمان چھوٹا شکیل، ابوبکر، اس کے بھائی شبیر ابوبکر شیخ عرف شبیر ٹکلا اور محمد سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈز اکھٹا کرتے تھے اور اس کے علاوہ تنازعات حل کر کے بھاری رقوم جمع کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.