بھونیشور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پی ایم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت لوک تنتر نہیں 'دھنتنتر' چلا رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ اس بار بی جے پی کو مسترد کر دیں گے اور انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد 4 جون کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس بار عام آدمی بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا دے گا اور کانگریس اتحاد اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جیت کے بعد نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور مزدوروں کو انصاف دے گی اور عوام کے ہر طبقے کی لیے کانگریس فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس بار بھارتی عوام نے ایک مضبوط انڈیا اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی عوام اس انتخابات میں تبدیلی چاہتی ہے اور یہ تبدیلی کا صورتحال جلد ہی سامنے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے بعد 2004 کا سیاسی ماحول رونما ہوگا کیونکہ کانگریس نے سماج کے ہر فرد پر اس کے لیے زور دیا ہے۔
انہوں نے اڑیسہ کے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "نوین پٹنائک حکومت چلانے سے قاصر ہیں، اس لیے وہ اپنا اقتدار غیر اڑیا کو سونپ رہے ہیں۔ اڑیسہ میں کانگریس کا مقابلہ بی جے ڈی اور بی جے پی کے اتحاد سے ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں کا خفیہ گٹھ جوڑ ہے، یہ ووٹروں کا موڈ جیتنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں، یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: