ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے عید میلاد النبی - Eid Milad un Nabi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 9:05 AM IST

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز
ملک بھر میں میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز (ETV BHARAT)

حیدرآباد: آج بھارت سمیت پورے بر صغیر میں جوش و خروش کے ساتھ عید میلاد النبی منایا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ جلسے جلوس، میلاد اور پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقعے پر مسلم محلوں، گاؤں، گھروں، مساجد اور عوامی عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں اور ہری جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مساجد، کمیونٹی سینٹرز، اور نجی گھروں میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریبات مسلمانوں کے لیے تعظیم کے ساتھ جمع ہونے، نعتیں پڑھنے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت (زندگی) پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

خاص طور پر شہر حیدرآباد، کرناٹک سمیت کچھ ریاستوں میں عید میلاد النبی کا اہتمام بڑے پیمانے پر شان و شوکت سے کیا جاتا ہے۔ میلاد الرسول کی خوشی میں گلیاں بازار سبز اور سفید رنگ کی برقی قمقوں سے منور گئے ہیں، اسی کے ساتھ ہی جگہ جگہ کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت اور ان کی تعلیمات سے گہری محبت اور وفاداری اور احترام کا اظہار ہے۔ اس موقع پر خواتین گھروں میں اعلی و انواع اقسام کے پکوان پکاتی ہے، عام طور پر عید میلاد النبی پر کھیر پوریاں بنائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلدستۂ نعت: فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں - GULDASTA E NAAT

واضح رہے کہ عید میلاد النبی اسلام کے آخری پیغبر حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش کے موقعے پر منایا جاتا ہے، جن کی تعلیمات نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.