ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں کلاس کے امتحان کے نتائج جاری، 87.98 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے - CBSE Results 2024 - CBSE RESULTS 2024

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال کل 87.98 فیصد طلبہ نے 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں 6.40 فیصد زیادہ ہے۔ 91.52 فیصد لڑکیاں اور 85.12 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔

CBSE Results
سی بی ایس ای 12ویں کلاس کے امتحان کے نتائج جاری (PHOTO: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 1:23 PM IST

Updated : May 13, 2024, 1:34 PM IST

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12ویں کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ اپنے نتائج سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال کل 87.98 فیصد طلبہ نے 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ اس سال سی بی ایس ای کے 12ویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے 2 اپریل تک منعقد ہوئے تھے۔

سی بی ایس ای کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس بار 0.65 فیصد زیادہ طلبہ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے بازی ماری ہے۔ 91.52 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 85.12 فیصد لڑکے امتحان میں کامیاب ہوئے۔ اس لحاظ سے لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں 6.40 فیصد زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ایک لاکھ طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ 24000 سے زائد طلبہ نے 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ 1.16 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔

ترواننت پورم لگاتار دوسرے سال سرفہرست رہا

سی بی ایس ای کے ترواننت پورم علاقہ کا نتیجہ بہترین رہا ہے۔ کیرالہ اور لکشدیپ سمیت یہ خطہ لگاتار دوسرے سال سب سے زیادہ پاس ہونے طلبہ کا فیصد رہا ہے۔ علاقے کے 99.91 فیصد طلبہ نے امتحان پاس کیا ہے۔ وہیں وجئے واڑہ کے 99.04 فیصد طلبہ اور چنئی کے 98.47 فیصد طلبہ پاس ہوئے۔ مشرقی دہلی میں طلبہ کا پاس ہونے کا تناسب 94.51 فیصد ہے، جبکہ مغربی دہلی کے علاقے میں یہ 95.64 فیصد ہے۔

ان ویب سائٹس پر نتائج چیک کریں

cbseresults.nic.in

results.cbse.nic.in

cbse.gov.in

DigiLocker سے نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے digilocker.gov.in پر جائیں یا DigiLocker ایپ کھولیں۔

اپنا موبائل نمبر استعمال کرکے سائن ان کریں یا رجسٹر کریں۔

سی بی ایس ای کلاس 12 کا نتیجہ 2024 منتخب کریں۔

مطلوبہ معلومات پُر کریں۔

اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے سبمٹ پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 13, 2024, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.