پٹنہ: بہار کی دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان تھانے میں لالو یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بی جے پی یووا مورچہ کے ریاستی ترجمان کرشنا سنگھ عرف کلّو نے لالو یادو پر وزیرِاعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ لالو یادو کے اس بیان سے ملک کی ایک سو پینتیس کروڑ عوام کو تکلیف پہنچی ہے۔
لالو یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف مقدمہ:وہیں تیجسوی یادو کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ الزام ہے کہ تیجسوی یادو نے اعلیٰ ذات برادری کے لوگوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ دونوں معاملوں میں گاندھی میدان پولیس اسٹیشن نے شکایت کنندہ کی شکایت کو قبول کرلیا ہے۔ گاندھی میدان پولیس اسٹیشن کے صدر سیتارام کمار نے کہا ہے کہ ’’پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے‘‘۔
پی ایم مودی پر تبصرہ غیر مہذب: ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کل وشواس ریلی میں لالو یادو نے مودی کو ہندو نہیں بتایا اورانکی ماں کی موت کے بعد مودی نے تریودشی کی رسم بھی نہیں اداکی تھی۔ اس لیے لالو یادو نے نریندر مودی کو ہندو مزہب کے خلاف بتایا۔ لالو یادو کے اس بیان کی بنیاد پر یووا مورچہ کے ریاستی ترجمان کرشنا سنگھ کلّو نے مقدمہ درج کروایا ہے۔
"آر جے ڈی کی جن وشواس ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں غیرشائستہ تبصرہ کرنا، جیسے کہ نریندر مودی ہندو نہیں ہیں، مودی جی نے اپنی ماں کی موت کے بعد اپنے بال نہیں منڈوائے یا داڑھی نہیں منڈوائی وغیرہ، یہ لالو یادو کا مودی جی پر غیر شائستہ تبصرہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ رام مندر کی تعمیر پر تبصرہ کر کے لالو یادو نے ملک کے 135 کروڑ لوگوں کےجزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے'' -
یہ بھی پڑھیں۔