ETV Bharat / bharat

آسام میں راہل گاندھی اور دیگر کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

Case against Rahul Gandhi in Assam آسام میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، کے سی وینو گوپال اور دیگر افراد کے خلاف آسام وزیراعلی کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Case filed against Rahul Gandhi
Case filed against Rahul Gandhi
author img

By PTI

Published : Jan 24, 2024, 9:28 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:37 AM IST

گوہاٹی: آسام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، کے سی وینو گوپال، کنہیا کمار اور دیگر کانگریس کے رہنماوں کے خلاف تشدد، اشتعال انگیزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آسام وزیراعلی ہمنتا بسوا سرما نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "کانگریس ارکان کے ذریعہ آج تشدد، اشتعال انگیزی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کے خلاف راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، کنہیا کمار اور دیگر افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

قبل ازیں منگل کو کانگریس کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی کیونکہ انتظامیہ نے راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کو گوہاٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ شہر میں ٹریفک کی بھاری بھیڑ کے امکان کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ نے ریاستی ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف اپنی یاترا کے دوران "بھیڑ کو اکسانے" کے لیے پولیس شکایت درج کریں۔

سرما نے ٹویٹ کیا کہ "یہ آسامی ثقافت کا حصہ نہیں ہیں۔ ہم ایک پرامن ریاست ہیں۔ اس طرح کے 'نکسلی ہتھکنڈے' ہماری ثقافت کے لیے بالکل اجنبی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف بھیڑ کو اکسانے کا مقدمہ درج کریں اور سوشل میڈیا میں پوسٹ کی گئی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی کو آسام میں شنکر دیو مندر جانے سے روکا گیا: کانگریس

وزیر اعلی سرما کے مطابق راہل گاندھی کے "غیر منظم رویے" اور "متفقہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی" کے نتیجے میں گوہاٹی میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام میں چل رہی ہے اور یہ یاترا 25 جنوری تک آسام میں رہے گی۔ گذشتہ روز پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.