ETV Bharat / bharat

ہریانہ موب لنچنگ: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے برہمی کا اظہار کیا، کہا سخت کارروائی ضروری - Haryana mob lynching Mayawati

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 2:44 PM IST

ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں دو غیر مقامی مزدوروں کی گئو رکشکوں کے ایک گروپ نے وحشیانہ طریقے سے پیٹائی کی۔ اس واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اس معاملے میں ہریانہ حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ہریانہ موب لنچنگ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا رد عمل
ہریانہ موب لنچنگ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا رد عمل (ETV Bharat)

لکھنؤ: ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں موب لنچنگ کے واقعے میں ایک غیر مقامی مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا جب کہ ایک دوسرا مزدور شدید زخمی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کئی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ مقتول مزدور مغربی بنگال کا رہنے والا تھا۔ واقعہ 27 اگست کا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے وہاں کے امن و امان کی صورت حال پر سوال اٹھائے ہیں۔

چرخی دادری میں گئو رکشکوں کے ایک گروپ نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کی محض اس بنا پر وحشیانہ طریقے سے پٹائی کر دی کہ ان پر گائے کا گوشت کھانے کا شک تھا۔ اس بربریت کی وجہ سے صابر ملک نام کا ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے چرخی-دادری واقعہ کے حوالے سے اتوار کو ایکس پر لکھا کہ 'ہجومی تشدد/موب لنچنگ کی بیماری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں ہریانہ کے چرکھی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک غریب نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جو انسانیت کو شرمسار کرنے والا اور قانون کی حکمرانی کو بے نقاب کرنے والا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ میں گؤرکشکوں نے مسلم مزدور کو پیٹ پیٹ کر کیا ہلاک، گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل، 7 شر پسند گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.