ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں بڑا حادثہ، کیدارناتھ راستے پر پتھر گرنے سے تین یاتری ہلاک - Stone Fall On Pilgrims Kedarnath - STONE FALL ON PILGRIMS KEDARNATH

اتراکھنڈ میں کیدارناتھ پیدل چلنے والے راستے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں پہاڑ سے پتھر اور ملبہ گرنے سے کئی لوگ دب کر زخمی ہو گئے جبکہ تین یاتری ہلاک ہو گئے ہیں۔

Stone Fall On Pilgrims Kedarnath
کیدارناتھ یاتریوں پر پتھر گرا (Photo: YMF Rudraprayag)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 11:24 AM IST

اتراکھنڈ: کیدارناتھ پیدل راستے پر پتھر اور ملبہ گرنے سے تین یاتریوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دو دیگر یاتری زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ کیدارناتھ پیدل چلنے والے راستے پر چیرباسا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ اطلاع ردرپریاگ کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے دی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ ڈیزاسٹر کنٹرول روم کو صبح تقریباً 7:30 بجے اطلاع ملی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ کیدارناتھ یاترا کے راستے پر چیرباسا کے قریب پہاڑی سے ملبہ اور بھاری پتھر گر گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ یاتری ملبے تلے دب گئے ہیں۔ یہ اطلاع ملتے ہی یاترا کے راستے پر تعینات سیکورٹی اہلکار بشمول این ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف، وائی ایم ایف اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 3 یاتریوں کو نکال لیا ہے جو کہ دم توڑ چکے ہیں۔ جبکہ ایک زخمی یاتری کو بچا لیا گیا ہے۔ فی الحال راحت اور بچاؤ کے لیے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ غور طلب ہے کہ آج محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایسے میں پہاڑوں پر پتھر اور ملبہ گرنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے بارش کے موسم میں خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں بھی گوری کنڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ جہاں پہاڑ گرنے سے تین دکانیں منہدم ہوگئیں تھی۔ اس حادثے میں کئی لوگ مارے گئے جبکہ کئی لوگ لاپتہ ہو گئے تھے۔ منداکنی ندی سے تقریباً ایک درجن افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ اس حادثے میں اتنی ہی تعداد میں لوگ لاپتہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیدارناتھ میں بغیر ڈرائیور کے اچانک چلنے لگا ٹریکٹر، ویڈیو دیکھیں گے تو لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

کیدارناتھ کے مرکزی اسٹاپ پر لینڈ سلائیڈ، تیرہ افراد لاپتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.