نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کو لے کر عام آدمی پارٹی بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے عآپ لیڈر سوربھ بھردواج نے ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر تعلیم آتشی نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں بی جے پی سے گزارش کرتی ہوں کہ ای ڈی کے چھاپے کے بعد منی لانڈرنگ کی رقم کی تقسیم کے لیے کوئی قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کو اعلان کرنا چاہئے کہ وہ یہ رقم انتخابی مہم پر نہیں بلکہ اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر پر خرچ کرے گی۔
آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پی ایم مودی کو بتانا چاہتی ہوں کہ ای ڈی کے چھاپے کے بعد جو منی لانڈرنگ کا پیسہ انتخابی بانڈ کی شکل میں بی جے پی کے پاس آیا ہے۔ ای ڈی کے پاس آنے والی رقم کے لیے آپ کو قانون بنانا پڑے گا، لیکن بی جے پی کو 2741 کروڑ روپے دینے والی 41 بدعنوان کمپنیوں کے لیے قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کو اعلان کرنا چاہئے کہ وہ یہ رقم انتخابی مہم پر خرچ نہیں کرے گی بلکہ اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر پر خرچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں پر ای ڈی نے چھاپے مارے اور بانڈ خریدے انہوں نے بی جے پی کو سب سے زیادہ چندہ دیا ہے۔ آج ہی جے پی نڈا کو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ شراب کے تاجر شرد ریڈی نے 55 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے، فیوچر گیمنگ کمپنی نے 52 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے، 105 روپئے کا عطیہ ہلدیہ انرجی لمیٹڈ نے دیا ہے۔ ان کمپنیوں کی لمبی فہرست ہے، جن سے بی جے پی کو کل 2741 کروڑ کا چندہ ملا ہے، یہ منی لانڈرنگ کا پیسہ ہے، ہم اسے انتخابی مہم پر خرچ نہیں کریں گے۔ آتشی نے کہا کہ اگر آپ بدعنوانی کا پیسہ عوام میں بانٹنا چاہتے ہیں تو پہلے بی جے پی کو چندے کی شکل میں ملنے والی رقم کو عوام میں تقسیم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: