ETV Bharat / bharat

بی جے پی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے پرعزم، مودی - این ڈی اے

PM Modi in Adilabad وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے 'مودی کی گارنٹی' کا ذکر کیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں رنجی گونڈو کے نام سے ایک میوزیم اور تلنگانہ کو ٹیکسٹائل پارک الاٹ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

مودی
مودی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 10:52 PM IST

عادل آباد : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ مرکز میں حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی قیادت کررہی بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ترقی یافتہ ہندوستان جسے 'وکست بھارت' کہا جاتا ہے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہاں اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں منعقدہ وجے سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے واضح کیا کہ یہ تقریب انتخابی جلسہ نہیں ہے، بلکہ ترقی کا تہوار ہے۔ مرکز کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے 56,000 کروڑ روپے کی پہل کی گئی ہے۔

مودی نے عوام کو یقین دلایا کہ بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی بھگوا پارٹی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے خاندان پر مبنی پارٹیوں پر تنقید کی اور ان کے اندر 'چوری اور جھوٹ' کے مبینہ عناصر کی طرف اشارہ کیا۔وزیر اعظم نے کالیشورم پروجیکٹ سے متعلق بدعنوانی کے الزامات پر کانگریس کے موقف پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے ایک قبائلی خاتون کی صدر ہند کے طور پر تاریخی تقرری کا سہرا بی جے پی کو دیا اور قبائلیوں کے وقار کو بڑھانے کے لیے پارٹی کی لگن پر زور دیا۔

وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے عزم پر زور دیتے ہوئے انہوں نے 'مودی کی گارنٹی' کا ذکر کیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں رنجی گونڈو کے نام سے ایک میوزیم اور تلنگانہ کو ٹیکسٹائل پارک الاٹ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے وزیر اعظم مودی کی عالمی قیادت کی ستائش کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ کی تمام 17 سیٹوں پر کامیابی کا یقینی بنانے کے لئے ان کی حمایت کریں۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.