ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی کی کارروائی جاری، بہار اسمبلی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب - بہار میں سیاسی ہنگامہ آرائی

Floor test in Bihar today ریاست بہار میں نتیش کمار نے آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ختم کرکے بی جے پی کے ساتھ پھر سے حکومت بنائی ہے جس کے آج فلور ٹیسٹ کی کاروائی جاری ہے۔ اسی دوران بہار اسمبلی اسپیکر کے خلاف ایوان میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے۔ یہ تجویز بی جے پی کے نند کشور یادو نے پیش کی۔

Floor test in Bihar today
Floor test in Bihar today
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 7:44 AM IST

Updated : Feb 12, 2024, 3:14 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی کی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ آج نتیش حکومت کا فلور ٹیسٹ ہونا ہے لیکن فلور ٹیسٹ سے پہلے سب سے بڑا سوال اسپیکر کو لے کر ہے کیونکہ آر جے ڈی لیڈر اودھ بہاری چودھری نے کہا کہ وہ اسپیکر کے عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ نتیش حکومت انہیں ہٹانے کی تجویز لے کر آ رہی ہے۔ وہیں بہار کانگریس پارلیمانی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ وہ اکثریت کی بنیاد پر اسپیکر کو ہٹانے کی تجویز لائیں گے، لیکن اکثریت ان کے پاس نہیں ہے، وہ ہمارے پاس ہے۔

واضح رہے کہ جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار نے 28 جنوری کو ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ مل کر بہار میں نئی ​​حکومت بنائی، این ڈی اے حکومت کا فلور ٹیسٹ آج ہونے والا ہے۔ آر جے ڈی اور اپوزیشن کیمپ مسلسل 'کھیلا' ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، جب کہ حکمراں پارٹی کا کہنا ہے کہ اسے 128 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اسی ضمن میں رات بھر ہنگامہ ہوتا رہا۔ رات دیر گئے آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر پولیس بھی پہنچی تھی جس کی وجہ سے کارکنوں میں زبردست غصہ تھا۔

این ڈی اے کے پاس کل 128 اراکین اسمبلی ہیں۔ ان میں سے 78 بی جے پی، 45 جے ڈی یو، 4 ایچ اے ایم اور ایک آزاد ایم ایل اے ہیں۔ یہاں گرینڈ الائنس کے پاس صرف 114 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس میں آر جے ڈی کے 79 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ کانگریس کے 19 اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے پاس 16 اراکین اسمبلی ہیں۔

نتیش کمار کی حلف برداری کے بعد آر جے ڈی کا کھیل شروع ہو گیا تھا۔ اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے ایک بار پھر اپنا عہدہ نہ چھوڑنے اور تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرتے ہوئے میزیں الٹنے کی کوشش کا اشارہ دیا ہے۔ تب سے آر جے ڈی نے کیمپ لگانا شروع کر دیا اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کو سیکورٹی کے لیے حیدرآباد بھیجا گیا۔

آر جے ڈی کا دعویٰ ہے کہ جے ڈی یو میں بغاوت کے آثار ہے اور فلور ٹیسٹ سے پتہ چل جائے گا کہ کون کس کیمپ میں ہے۔ یہاں حیدرآباد کے تمام کانگریس ایم ایل اے تیجسوی یادو کے گھر پر ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ اتوار کو جے ڈی یو کی میٹنگ سے چار اراکین اسمبلی غائب رہے۔ اس کے باوجود جے ڈی یو کے سبھی ایم ایل اے اتحاد کی بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو یا آر جے ڈی لیڈروں کے بیانات کو یکسر مسترد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'اب کہیں اور جانے کا سوال ہی نہیں' این ڈی اے میں واپسی پر نتیش نے پھر دہرایا پرانا بیان

مزید پڑھیں: کوڑا گیا پھر سے کوڑے دان میں: لالو کی بیٹی کا نتیش کمار پر طنز

مزید پڑھیں: بہار میں آر جے ڈی کا 'پلٹی مار' نیا پوسٹر جاری

Last Updated : Feb 12, 2024, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.