ETV Bharat / bharat

بڑی کارروائی! بی جے پی کی شکست کے ذمہ دار 150 ارکان اسمبلی کو 2027 کے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملے گا - Action against BJP MLA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 9:27 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش میں اپنے امیدواروں کے خلاف ڈھائی سال بعد ایکشن لینے کے موڈ میں ہے۔ پارٹی اس بار2027 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے 150 امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دے گی۔

بی جے پی کی شکست کے اسباب
بی جے پی کی شکست کے اسباب (Etv Bharat)

لکھنؤ: اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا انتخابات میں ہوئی شکست پر اب ڈھائی سال بعد ایکشن لینے کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے حوالے سے کی گئی جائزہ رپورٹ میں ریاست کے تقریباً 150 ایم ایل ایز کو بی جے پی کے لوک سبھا امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار مانا جا رہا ہے۔ ایم ایل ایز کی تعداد تقریباً 150 کے قریب پہنچ رہی ہے۔ تمام ذمہ داری ایم ایل ایز پر ڈال کر تنظیم اپنے لیڈروں کو مضبوط کرنے کی تیاریوں میں ہے اور ساتھ ہی پارٹی اتر پردیش میں اپنے بڑے لیڈروں کو بھی بچا رہی ہے۔

بی جے پی کی شکست کے اسباب
بی جے پی کی شکست کے اسباب (ETV Bharat)

بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کو 2019 کے مقابلے میں صرف آدھی سیٹیں ملی ہیں۔ حالاں کہ دعوے بڑے بڑے کیے جا رہے تھے مگر نتائج سامنے آنے کے بعد ساری قلعی کھُل گئی۔ اس طرح کراری ہار کے بعد بی جے پی نے انتخابات میں شکست کے اسباب جاننے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں سب کی رپورٹ پر نظرِثانی بھی کی گئی اور اب یہ تجزیے کے بعد مرکزی قیادت کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کی شکست کے اسباب
بی جے پی کی شکست کے اسباب (ETV Bharat)

ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق سارا الزام بی جے پی کے ان ایم ایل اے پر لگایا گیا ہے جو بدعنوانی میں ملوث تھے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اب ان کو ٹکٹ مل پانا مشکل نظر آرہا ہے۔ بی جے پی نے ذات پات کی بھی خوب سیاست کی۔ کیونکہ اس کو امید تھی کہ مذہب اور سیاست کی بنیاد پر انتخابات جیت جائیں گے، مگر ایسا ہو نہ سکا۔ بی جے پی نے تقریباً 100 ایم ایل ایز کو ٹکٹ ذات پات کی بنیاد پر دیا مگر اس کے باوجود بھی کئی ایم ایل ایز اپنی پارٹی کو جیت سے ہمکنار نہیں کروا سکے۔ ان سب کی کیا کیا وجوہات رہی ہیں اس پر بھی پارٹی، اعلیٰ قیادت کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔

بی جے پی کی شکست کے اسباب
بی جے پی کی شکست کے اسباب (ETV Bharat)

2022 میں، بی جے پی نے تقریباً 80 ایم ایل ایز کے ٹکٹ منسوخ کیے تھے، لیکن اس بار یہ تعداد 150 تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خود ایم ایل ایز نے بھی اپنی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کے خلاف ماحول بنایا تھا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ علاوہ اس کے کئی اسمبلیوں میں ایم ایل ایز کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے بھی پارٹی کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ پارٹی نے ایسے ایم ایل ایز کی مکمل تفصیلات تیار کر لی ہیں۔ بی جے پی کی اتحاد پارٹیوں نے بھی ایم ایل ایز کے کردار کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی 2027 کے انتخابات میں بہت سوچ سمجھ کر ٹکٹ تقسیم کرے گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی تقریباً 220 اسمبلی سیٹوں پر ہاری:

اگر لوک سبھا انتخابات 2024 کو اسمبلی کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو بی جے پی کو تقریباً 220 اسمبلی حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ مقامی ایم ایل ایز نے امیدوار کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ لیکن صرف اس بنیاد پر شکست کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو بچانے کی تیاری:

اس رپورٹ کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش میں اپنی تنظیم کی خامیوں کو چھپانا چاہتی ہے۔ ہار کی پوری ذمہ داری ایم ایل ایز پر ڈال کر تنظیم کے ان اعلیٰ عہدیداروں کو بچایا جا رہا ہے، جن پر شکست کی پوری ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اگر ایم ایل ایز بغاوت کر رہے تھے تو یہ عہدیدار کیا کر رہے تھے۔ وہ ان سب سرگرمیوں سے کیسے انجان تھے۔

تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو یہ اطلاع بھی نہیں مل سکی:

الیکشن کے دوران باہر کے لوگوں کو پارٹی میں کثرت کے ساتھ شامل کیا گیا اور کافی وقت سے پارٹی کے لیے کام کرنے والوں کو نظرانداز کردیا گیا مگر یہ رپورٹ اعلیٰ قیادت تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ کوشش یہی ہے کہ قدآور لیڈروں کو بچا لیا جائے اور ہار کی ساری ذمہ داری ایم ایل ایز پر ڈال دی جائے۔ کیونکہ بی جے پی کے پاس اس سے اچھا ہتھیار شاید کوئی اور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.