ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش میں تشدد کے بعد 4500 سے زائد بھارتیوں کی وطن واپسی ہوئی، وزارت خارجہ کا بیان - Bangladesh Violence - BANGLADESH VIOLENCE

وزارت خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4500 سے زیادہ بھارتی طلبہ وطن واپس آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ نیپال سے 500، بھوٹان سے 38 اور مالدیپ سے ایک طالب علم بھی بھارت پہنچ چکے ہیں۔

Bangladesh Violence
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 8:46 AM IST

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے 4500 سے زیادہ بھارتی طلبہ اپنے ملک واپس آ چکے ہیں۔ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر اپنے شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے حفاظتی انتظامات کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ نیپال سے 500، بھوٹان سے 38 اور مالدیپ سے ایک طالب علم بھی ہندوستان پہنچے ہیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار بنگلہ دیش میں بھارتی شہریوں کی حفاظت کے لیے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیوں میں باقی ماندہ طلبہ اور بھارتی شہریوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ انہیں مدد فراہم کی جا سکے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور بنگلہ دیش میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن بھارتی شہریوں کو ہنگامی ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعہ درکار کسی بھی مدد کے لئے دستیاب ہیں۔

  • انڈین ہائی کمیشن (ڈھاکا) نمبر- +880-1937400591
  • انڈین اسسٹنٹ ہائی کمیشن (چٹاگانگ) نمبر- +880-1814654797 / +880-1814654799
  • انڈین اسسٹنٹ ہائی کمیشن (راجشاہی) نمبر- +880-1788148696
  • انڈین اسسٹنٹ ہائی کمیشن (سلہٹ) نمبر- +8801313076411، +880-1313076417
  • انڈین اسسٹنٹ ہائی کمیشن (کھلنا) نمبر- +880-1812817799

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش میں احتجاج جاری ہے۔ ہم اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں۔ ہم نے بنگلہ دیش میں رہنے والے بھارتی شہریوں اور طلبہ کے لیے ان کی حفاظت اور ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 24X7 کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خود اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سو سے زائد ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم پر روک لگا دی

بنگلہ دیش میں کرفیو کے دوران مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.