ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچیں - Sheikh Hasina Arrives in India - SHEIKH HASINA ARRIVES IN INDIA

وزیراعظم شیخ حسینہ کا 15 دنوں سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ بھارت تشریف لائی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 9 جون کو مودی کی حلف برداری تقریب میں مدعو کی گئی معزز شخصیات میں شامل تھیں۔

Bangladesh PM Sheikh Hasina Arrives in India for Two-Day State Visit
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچیں (Bangladesh PM Sheikh Hasina arrives on two-day State visit to India Read more At: https://www.aninews.in/news/world/asia/bangladesh-pm-sheikh-hasina-arrives-on-two-day-state-visit-to-india20240621163122/)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 5:25 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم شیخ حسینہ جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچیں، یہ بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد کی مسلسل تیسری بار حکومت بننے کے بعد کسی بھی بیرون ملک کے سربراہ کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔

بنگلہ دیش کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پرواز وزیر اعظم شیخ حسینا کو لے کر جمعہ کی سہ پہر حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی۔

اس دورے کے دوران، دونوں وزرائے اعظم دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی اور ڈھاکہ اور نئی دہلی موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ شیخ حسینہ کا 15 دنوں سے بھی کم عرصے میں ہندوستانی دارالحکومت کا دوسرا دورہ ہے، کیونکہ وہ 9 جون کو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو معزز شخصیات میں بھی شامل تھیں۔ جمعہ کی شام وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

ہفتہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں وزیراعظم شیخ حسینہ کا استقبال کیا جائے گا جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جائیں گے اور انھیں وہاں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔اس کے بعد شیخ حسینہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گی جس کے بعد وفد کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

اس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ضیافت میں شرکت کریں گی۔ دوپہر میں وزیر اعظم حسینہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ان کے سکریٹریٹ میں ملاقات کریں گی۔ شام میں ڈھاکہ واپس آنے سے پہلے وہ راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ حسینہ نے پانچویں بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.