ETV Bharat / bharat

آتشی مارلینا دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ منتخب، جانیے کون ہیں آتشی؟ - ATISHI NEW CM OF DELHI

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 11:46 AM IST

Updated : Sep 17, 2024, 12:50 PM IST

دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔ آج صبح 11.30 بجے عام آدمی پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں آتشی کو لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ انہیں اروند کیجریوال کی جگہ پر وزیر اعلی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج شام 4.30 بجے گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ سونپیں گے۔

ATASHI NEW CHIEF MINISTER OF DELHI
آتشی ہونگی دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ (E tv Bharat File Photo)

نئی دہلی: دہلی حکومت میں وزیر رہی آتشی مارلینا دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد آج ان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ آتشی اس وقت دہلی حکومت کے کابینہ وزیر ہیں۔

آتشی مارلینا کون ہیں:

عام آدمی پارٹی کے سب سے نمایاں ارکان میں سے ایک، آتشی کو دہلی کی تعلیمی اصلاحات میں ان کے کردار کے لیے سراہا جاتا ہے۔ ان کا پورا نام آتشی مارلینا سنگھ ہے۔ 8 جون 1981 کو دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے پروفیسر وجے سنگھ اور ترپتا واہی کے ہاں پیدا ہوئی۔ آتشی نے اپنی اسکول اور کالج کی تعلیم دہلی میں حاصل کی۔ 2001 میں ڈی یو کے سینٹ اسٹیفن کالج سے تاریخ میں گریجویشن کرنے کے بعد، وہ مزید تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی چلی گئیں۔

آتشی کا سیاسی سفر:

آتشی نے سال 2013 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے لیے پالیسی سازی میں حصہ لیا۔ انہوں نے دہلی میں تعلیمی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2015 میں اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے انہیں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کا مشیر مقرر کیا۔ تاہم انہیں 2018 میں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مرکز کی طرف سے آٹھ دیگر پارٹی ممبران کے ساتھ آتشی کی تقرری کی منسوخی عآپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے درمیان تعطل کا باعث بنی۔

سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں عآپ نے انہیں مشرقی دہلی سیٹ سے میدان میں اتارا تھا۔ کانگریس لیڈر ارویندر سنگھ لولی اور کرکٹر سے سیاست دان بنے گوتم گمبھیر کے خلاف، جو بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ آتشی کو ایک مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جاتا تھا، لیکن وہ گوتم گمبھیر سے ہار گئیں۔ اس کے بعد آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں عآپ نے انہیں دوبارہ دہلی کے کالکاجی حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا۔ فی الحال وہ کالکاجی سے ایم ایل اے ہیں اور دہلی حکومت کی کابینہ میں سب سے موثر وزیر ہیں۔

عآپ میں شامل ہونے سے پہلے آتشی نے کچھ وقت آندھرا پردیش کے رشی ویلی اسکول میں تاریخ اور انگریزی پڑھانے کا کام کیا تھا۔ دہلی کے تعلیمی اداروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے کا سہرا آتشی کو جاتا ہے۔ انہوں نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، تعلیم کے حق کے قانون کے تحت اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام، پرائیویٹ اسکولوں کو من مانی فیسوں میں اضافے سے روکنے کے لیے قواعد کو مضبوط کرنے اور بہتر نصاب متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پیر کو کیجریوال نے سیاسی امور کی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں دہلی کے موجودہ سیاسی حالات میں نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں ہر ممبر سے ایک ایک کر کے ان کی رائے پوچھی گئی۔

پی اے سی کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا:

پیر کو وزیر اعلی اور قومی کنوینر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر پی اے سی کی میٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ پی اے سی کے تمام اراکین اور موجودہ کابینہ کے وزراء موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ کیجریوال نے میٹنگ میں موجود ہر لیڈر سے دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں بات چیت کی اور ان کی رائے لی۔ کیجریوال نے دہلی کے موجودہ سیاسی ماحول، نئے وزیر اعلی کے نام اور عآپ کی مستقبل کی سیاست پر اس کے اثرات پر رائے لی۔ دہلی سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا اروند کیجریوال استعفیٰ دیں گے؟ دہلی کا اگلا وزیراعلیٰ کون؟ عوام میں تجسس

کیجریوال کل (17 ستمبر) شام وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دیں گے استعفیٰ، صبح 11 بجے عآپ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ

Last Updated : Sep 17, 2024, 12:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.