ETV Bharat / bharat

آسام میں بھی تعدد ازدواج اور یکساں سول کوڈ کا منصوبہ - یکساں سول کوڈ

Uniform Civil Code ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے بعد اب آسام حکومت بھی ریاست میں تعدد ازدواج اور یکساں سوڈ کوڈ نافذ کرنےکا منصوبہ بنارہی ہے۔

Assam cm on ucc uni
Assam cm on ucc
author img

By IANS

Published : Feb 13, 2024, 7:16 AM IST

گوہاٹی: وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے پیر کو کہا کہ آسام حکومت تعدد ازدواج پر پابندی لگانے اور ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے لیے ایک مضبوط قانون سازی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سرما نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ آسام حکومت اصل میں تعدد ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے والا بل پیش کرنے جا رہی تھی، لیکن اب اتراکھنڈ کی جانب سے اسی موضوع پر قانون سازی لانے کے بعد وہ اس معاملے کو یکساں سول کوڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ "تعدد ازدواج بل اور یو سی سی دونوں پر ہفتہ کو آسام کابینہ نے بحث کی۔ ہم تعدد ازدواج پر پابندی کے قانون کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تاہم اتراکھنڈ نے حال ہی میں یو سی سی بل کو منظوری دی ہے۔ ہم فی الحال ایک مضبوط قانون سازی کے لیے ان دونوں خدشات کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ تعدد ازدواج اور یو سی سی کو ایک ہی قانون میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ اتراکھنڈ اسمبلی سے منظور شدہ یو سی سی بل میں تعدد ازدواج پر پابندی عائد ہے اور اسے شہری خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسام میں تعدّدِ ازدواج کے خلاف بل پیش کرنے کا وزیراعلی کا اعلان

مزید پڑھیں: آسام میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تیاری، ہمانتا بسوا سرما

مزید پڑھیں: آسام میں تمام مدارس کو بند کردیا جائیگا، ہمانتا بسوا سرما

مزید پڑھیں: ہیمنت بسوا شرما کی زہر افشانی پر ابو عاصم کا سخت رد عمل

مزید پڑھیں: آسام حکومت نے 1281 مدارس کو عام اسکولوں میں تبدیل کر دیا

آسام وزیراعلی نے مزید کہا کہ "ہم نے تعدد ازدواج کو ایک مجرمانہ عمل سمجھا۔ ہم ان کو ہم آہنگ کریں گے کیونکہ قوم کے لیے ایک متفقہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی مرکزی قیادت کے ساتھ بہترین طریقہ کار پر تبادلہ خیال کروں گا‘‘۔ واضح رہے کہ آسام میں اس سے پہلے بھی تعدد ازدواج بل کو لانے کی بات کہی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.