ETV Bharat / bharat

آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن - Assam Muslim Law - ASSAM MUSLIM LAW

آسام حکومت نے مسلم شادی اور طلاق سے متعلق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تیار کردہ مسودہ کو آسام کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن
آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 5:41 PM IST

گوہاٹی: کم عمری کی شادی کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور پھر اسے قانونی شکل دینے کے لیے، آسام حکومت نے مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ اس بل کے قانون بن جانے کے بعد مسلم شادیوں کی رجسٹریشن لازمی ہو جائے گی اور بچوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل، آسام کی کابینہ نے بدھ کو مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شادی کی رجسٹریشن حکومت کرے گی نہ کہ قاضی اور بچوں کی شادی کی رجسٹریشن غیر قانونی ہوگی۔ حکومت جمعرات کو شروع ہونے والے اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے دوران بل پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'آج کی کابینہ نے اسمبلی میں 'آسام پارلیمانی مسلم میرج اور طلاق رجسٹریشن بل 2024' کو متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ بل کے مطابق اب سے قاضی مسلم شادیوں کو رجسٹر نہیں کر سکیں گے۔

مسلم میرج اینڈ طلاق ایکٹ 1935 کے تحت قاضی کو 18 سال سے کم عمر کی شادیوں کو رجسٹر کرنے کا حق حاصل تھا۔ تاہم اب سے یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ نکاح کی رجسٹریشن قاضی کے بجائے سب رجسٹرار کرے گا اور 18 سال سے کم عمر کی شادیاں رجسٹر نہیں ہوں گی۔

نکاح کا مذہبی عمل پہلے جیسا ہی رہے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ٹویٹر پر کہا، 'آج آسام کابینہ نے مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے۔ اس میں دو خصوصی دفعات ہیں۔ اب مسلم شادیوں کی رجسٹریشن قاضی نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔

بچوں کی شادی کی رجسٹریشن غیر قانونی تصور کی جائے گی۔ کابینہ موجودہ اسمبلی اجلاس کے دوران آسام مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 کو منسوخ کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.