ETV Bharat / bharat

آسام گینگ ریپ معاملہ: ملزم تفضل اسلام کی مشتبہ حالت میں موت، پولیس کا دعویٰ 'تالاب میں کود کر خودکشی کی' - Assam rape case - ASSAM RAPE CASE

آسام پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اجتماعی جنسی زیادتی کے ایک ملزم تفضل اسلام نے تالاب میں کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سین کریئیٹ کرنے کے لیے جائے وقوع پر لے جایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اس معاملے پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔'

آسام گینگ ریپ معاملہ: ملزم تفضل اسلام کی مشتبہ حالت میں موت
آسام گینگ ریپ معاملہ: ملزم تفضل اسلام کی مشتبہ حالت میں موت (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 11:02 AM IST

گوہاٹی: آسام کے ڈِھنگ گینگ ریپ کیس کے ملزم تفضل اسلام کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ آسام پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے تالاب میں کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو آج ہفتہ کی صبح 4 بجے کرائم سین کریئیٹ کرنے کے لیے تالاب پر لے گئی تھی۔ اسی دوران ملزم نے تالاب میں چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد اس کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 'اجتماعی جنسی زیادتی کے ملزم تفضل اسلام نے ہفتہ کی صبح تقریباً 4 بجے پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ فوری طور پر تلاشی مہم شروع کی گئی اور تقریباً دو گھنٹے بعد تالاب سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔' پولیس کا کہنا ہے کہ کافی تفتیش کے بعد پولیس نے جمعہ کو اسلام کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی شناخت اس کیس کے تیسرے ملزم کے طور پر ہوئی۔ ساتھ ہی دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ آسام کے ڈِھنگ میں جمعرات کی شام 14 سالہ نابالغ لڑکی ٹیوشن پڑھ کر سائیکل پر گھر واپس جا رہی تھی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اسے گھیر لیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعد تینوں ملزمین اسے تالاب کے قریب بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر موقعے سے فرار ہوگئے۔ کسی طرح مقامی لوگوں نے اسے بچایا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

وزیراعلیٰ نے ملزمین کو نہ چھوڑنے کی کہی تھی بات

گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آتے ہی ریاست کے سی ایم ہمنت بسوا سرما نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ملزمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے لکھا کہ ''ڈِھنگ میں ہونے والا ہولناک واقعہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اس نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ میں نے آسام پولیس کے ڈی جی پی کو موقع کا دورہ کرنے اور ایسے شیطانوں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔''

مزید پڑھیں: دہلی کے بدھا جینتی پارک میں لڑکی کا گینگ ریپ، دو ملزمین گرفتار

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: متاثرہ ڈاکٹر کو تمام زخم موت سے پہلے دیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

16 عوامی نمائندوں پر عصمت دری کے الزامات، سب سے زیادہ کس پارٹی سے، جانیے یہاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.