جے پور: بدلتے موسم کے درمیان راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پردیپ شرما نے بتایا کہ "سابق سی ایم اشوک گہلوت کو جمعہ کی رات تقریباً 12 بجے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جب ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا معائنہ کیا تو ان کی کووڈ اور سوائن فلو کی رپورٹس مثبت آئیں۔ ایسی صورت حال میں انہیں ڈاکٹر پرکاش کیسوانی کے آئی ڈی ایچ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے اور مزید علاج کے لیے دیگر سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے"۔
انہوں نے بتایا کہ جب گہلوت کو اسپتال لایا گیا تو ابتدائی تحقیقات میں آکسیجن سیچوریشن لیول کم تھا۔ جب یہ لیول 85-90 کے درمیان تھا تو اس صورت حال میں انھیں رات کو اسپتال میں ہی روکنے کو کہا گیا۔ آج صبح جب ان کی دوبارہ چانچ کی گئ تو بی پی، نبض کی شرح اور دیگر پیرامیٹرز نارمل ہیں، حالانکہ وہ ابھی تک آکسیجن پر ہی ہیں۔
مزید پرھیں: مودی انتخابات میں لوگوں کو بھڑکانے کی بات کرتے ہیں: گہلوت
کابل ذکر ہے کہ اشوک گہلوت کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کو بخار، سردی اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے ہر کسی کو اس بدلتے موسم میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اشوک گہلوت اس سے پہلے بھی سال 2021 اور پھر 2023 میں کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سال 2021 میں ہی گہلوت درد کی شکایت کی وجہ سے ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی تھی اور پھر ایس ایم ایس ڈاکٹروں نے اسے گھر میں الگ تھلگ رکھتے ہوئے ان کا کا علاج کیا۔ تاہم اس بار ان کا کورونا کے ساتھ ساتھ سوائن فلو کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔