ETV Bharat / bharat

اویسی کی روس میں پھنسے ہندوستانی افراد کو واپس لانے کی اپیل - Indians stranded in Russia

Indians stranded in Russia رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے روس میں محصور 12 ہندوستانی افراد کو واپس لانے کی وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی ہے۔

Asaduddin Owaisi
Asaduddin Owaisi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 11:31 AM IST

Updated : Feb 22, 2024, 8:55 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر زور دیا کہ وہ 12 ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کریں جنہیں مبینہ طور پر روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین میں لڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو یہ مسئلہ روس کے ساتھ اٹھانا چاہئے اور نوجوانوں کو بحفاظت ہندوستان لانا چاہئے کیونکہ ان کے خاندان ان کی حفاظت کو لے کر پریشان ہیں۔ اویسی نے دعویٰ کیا کہ ان بے روزگار نوجوانوں کو جو روس گئے تھے عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کے طور پر کام کرنے کے لیے انہیں دھوکہ دے کر محاذ جنگ پر لے جایا گیا ہے۔

اویسی نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ ان نوجوانوں میں تلنگانہ کے دو، کرناٹک کے تین، کشمیر کے دو اور گجرات اور اتر پردیش سے ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ان نوجوانوں میں سے کچھ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر جے شنکر اور روس میں ہندوستانی سفیر کو خط لکھا۔ اویسی نے کہا کہ تین ایجنٹوں نے بے روزگار نوجوانوں کو یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے روس بھیج کر دھوکہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اویسی نے مزید کہا کہ ایجنٹوں میں سے ایک فیصل خان دبئی میں ہے جبکہ سفیان اور پوجا کا تعلق ممبئی سے ہے۔ اویسی نے دعویٰ کیا کہ رمیش اور معین روس میں ہندوستانی ایجنٹ ہیں۔ رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا کہ نوجوانوں نے ایک ویڈیو بھیجا جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح انہیں جنگی محاذ پر دھکیل دیا گیا اور ان پر گولی چلائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک حملہ میں مارا گیا۔

Last Updated : Feb 22, 2024, 8:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.