نئی دہلی: مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے دہلی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس دوران سی ایم کیجریوال کے والدین بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ایم پی سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا بھی موجود تھے۔ اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ادھو ٹھاکرے خاص طور پر سنیتا کیجریوال سے ملنے آئے۔ ادھو ٹھاکرے لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار دہلی آئے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں انہوں نے کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے دہلی دورے کو کئی طرح سے دیکھا جا رہا ہے۔
Former Maharashtra CM and Shiv Sena (UBT) chief Uddhav Thackeray along with his son Aaditya Thackeray met Delhi CM and AAP national convenor Arvind Kejriwal's wife Sunita Kejriwal and his parents.
— ANI (@ANI) August 8, 2024
AAP MP Sanjay Singh was also present.
(Pics source: AAP) pic.twitter.com/B7AP881kTU
دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق سی بی آئی کیس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج روز ایونیو کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔ آج ان کی عدالتی حراست ختم ہو رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دی تھی لیکن سی بی آئی نے انہیں گھنٹوں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ وہ آج اس معاملے میں پیش ہو رہے ہیں۔