گلبرگہ: وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں دو عظیم واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ہیں جنگ بدر اور فتح مکہ۔
اللہ تبارک و تعالی کی یہ سنت رہی ہے کہ ہمیشہ ظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کی مدد کرتے ہیں جس کا مظاہرہ دنیا دیکھ چکی ہے جنگ بدر اور فتح مکہ کی صورت میں، ایسے حالات میں اپنی حکمت عملی کے تحت ہم اپنی زکوۃ کو دیگر مددات کے علاوہ بھی خصوصی جو امداد ہے غلاموں کو چھڑانے کا آج غلام تو نہیں ہیں مگرآج بہت سارے بے گناہ جو جیلوں میں بند ہیں ان کی رہائی کا بندوبست کریں۔ ہمارا دستور بھی اس کی اجازت دیتا ہے کہ ہم ان بے گناہ مظلومین اور محروسین کی رہائی کے انتظامات کریں۔ اپنی زکوۃ کے نکالے گئے روپیوں کے ذریعے۔
اجتماعی تاریخی واقعات کا ہم مطالعہ کریں اور ہم ان واقعات کو سامنے رکھ کر رمضان کا پیغام دیں اور اپنے حوصلے کو بلند رکھیں اور اپنی زکوۃ کا صحیح استعمال کریں۔
اگر ایسا ہم کرتے ہیں تو غلاموں کو رہائی کے جو احکام ہیں وہ اس عمل کو کچھ حد تک پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ زکوۃ کی جو رقم ہے اس میں سے جیل میں بند محروسین اور رہائی کرنے کے لیے خرچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جو چیلنجزس ہیں ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ظالموں کے مقابلے میں اللہ نے ہے گناہ مظلوموں کی ہمیشہ مدد کی ہے۔