کولکاتا: مغربی بنگال میں آر جی کار میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کو لے کر مسلسل احتجاج جاری ہے۔ آج منگل کو بھی کولکتہ کے جونیئر ڈاکٹر لالبازار علاقے میں احتجاجی مقام پر بیٹھے ہیں۔ یہ لوگ 9 اگست کو پیش آنے والے واقعے کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ اس اجلاس میں ممتا بنرجی کی جانب سے اینٹی ریپ بل پیش کیا جائے گا۔ اس بل میں عصمت دری کے ملزم کو 10 دن کے اندر سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کا بھی نظم ہے۔
#WATCH | West Bengal: Slogans of 'Abhijit Ganguly go back' were raised during the protest held by junior doctors over RG Kar Medical College and Hospital rape-murder case, in Kolkata last night.
— ANI (@ANI) September 3, 2024
Slogans were raised when BJP MP Abhijit Gangopadhyay reached the protest site… https://t.co/kMZkm7nHSP pic.twitter.com/mOkUzKv3kY
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر یہ بل راج بھون سے منظور نہیں ہوا تو وہ احتجاج کریں گی۔ معلومات کے مطابق 'اپراجیتا ویمن اینڈ چلڈرن بل (مغربی بنگال فوجداری قانون اور ترمیم) بل 2024' کے نام سے پیش کیے گئے اس بل کا مقصد عصمت دری اور جنسی جرائم سے متعلق نئی دفعات متعارف کر کے خواتین اور بچوں کی حفاظت کو مضبوط بنانا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ ریاستی وزیر قانون مالے گھٹک اس بل کو ایوان میں پیش کریں گے۔
#WATCH | A junior doctor says " we will keep sitting here until the commissioner of police comes here and tenders his resignation. our protest will continue until we get to meet the commissioner of police..." pic.twitter.com/Wxe8CDO5p2
— ANI (@ANI) September 3, 2024
موصولہ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اس بل کی حمایت کر رہی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اس بل کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ہم اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سی ایم ممتا بنرجی اس واقعہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
#WATCH | Kolkata, West Bengal: Junior Doctors continue to sit at the protest site in the Lalbazar area. They have been demanding justice for a woman doctor who was raped and murdered at RG Kar Medical College and Hospital on August 9. pic.twitter.com/HZ7mfOxAE2
— ANI (@ANI) September 3, 2024
اس سے قبل کولکاتا میں طلبہ یونین نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا، جس میں تقریباً 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ احتجاج کو پرتشدد ہوتے دیکھ کر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی چھوڑے۔