ETV Bharat / bharat

وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے امت شاہ سے ملاقات کی، آندھرا کے مالی بحران سے آگاہ کیا - Chandrababu Naidu meets Amit Shah - CHANDRABABU NAIDU MEETS AMIT SHAH

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے سابق وزیر اعلی جگن موہن ریڈی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی کے دور اقتدار میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی نے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے امت شاہ سے ملاقات کی
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے امت شاہ سے ملاقات کی (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 11:25 AM IST

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے منگل کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست کی مالی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ میٹنگ امت شاہ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نائیڈو نے کہا کہ، نئی دہلی میں میں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جی سے ملاقات کی اور انھیں گزشتہ پانچ سالوں میں آندھرا پردیش کی سنگین مالیاتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

سی ایم نائیڈو نے کہا کہ، 'میں نے جاری کیے گئے چار وائٹ پیپرز کے نتائج پر بھی بات کی۔ اس میں مالی سال 2019-24 کے درمیان ہونے والے حیران کن قرضوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں ہماری ریاست کی مالیات قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ سابقہ ​​حکومت کی معاشی نااہلی، بدانتظامی اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی نے ہماری ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہمارے لوگوں کی طرف سے این ڈی اے کو دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے، مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کریں گی اور ہماری ریاست کی معیشت کو پٹری پر واپس لائیں گی۔ ہم سب مل کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں، آندھرا کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے پیر کو سابقہ ​​جگن موہن ریڈی حکومت پر اپنے دور اقتدار میں قدرتی وسائل کو لوٹنے، قانونی چارہ جوئی کرنے اور ریاست میں زمین اور معدنیات کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جگن موہن ریڈی حکومت میں جنگلات کی کٹائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ان کے بدعنوانی کے ریکارڈ کی نشاندہی کی ہے۔' اس سے قبل 9 جولائی کو چندرا بابو نائیڈو کی قیادت والی آندھرا پردیش حکومت نے اپنے پاور سیکٹر پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا تھا۔ اس میں اس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جگن موہن ریڈی کی قیادت والی سابقہ ​​حکومت پر الزامات لگائے گئے۔

وائٹ پیپر کے مطابق صارفین پر بجلی کے چارجز کا بوجھ غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا ہے اور ریاستی پاور یوٹیلٹیز کے قرضے بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ناقص گورننس کی وجہ سے ریونیو کا نقصان ہوا ہے۔ آندھرا پردیش پاور یوٹیلیٹیز کا کل قرض 2018-19 میں 62,826 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2023-24 میں 112,422 کروڑ روپے ہو گیا، جو کہ 49,596 کروڑ روپے یا 79 فیصد کا اضافہ ہے۔

وائٹ پیپر میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے اور آندھرا پردیش کی برانڈ امیج کو داغدار کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ ریڈی حکومت کے دوران گھریلو صارفین کے لیے اوسط ٹیرف 3.87 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 5.63 روپے فی یونٹ ہو گیا، جس میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس کے کام میں تاخیر کی وجہ سے مجموعی طور پر 12,818 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ اس میں خاص طور پر پولاورم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے کام میں تاخیر کا ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.