ETV Bharat / bharat

امریکہ میں ایک اور بھارتی طالب علم ہلاک، جانیں آخر کیسے ہوئی موت؟ - Indian Student Dies In US

امریکہ میں ایک اور بھارتی طالب علم کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی قونصلیٹ جنرل نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالب علم کی موت بائک حادثے میں ہوئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 10:48 AM IST

امریکہ میں ایک اور بھارتی طالب علم کی موت
امریکہ میں ایک اور بھارتی طالب علم کی موت (Etv Bharat)

نیویارک: امریکہ کے نیویارک میں بدھ کے روز ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک بھارتی طالب علم کی موت ہو گئی۔ بھارتی قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر بیلم اچیوت اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک (سنی) کے طالب علم تھے۔ نیویارک میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے متوفی طالب علم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مقامی اداروں سے بھی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں، نیویارک میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ سنی کے ایک طالب علم بیلم اچیوت کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ وہ موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا اور کل شام اس کا انتقال ہوگیا۔ ان کے خاندان کے ساتھ ہماری گہری تعزیت ہے۔ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا سوگوار خاندان اور مقامی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ کی لاش کو بھارت واپس لایا جا سکے اور اس میں کسی طرح کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ واقعہ امریکہ میں بھارتی نژاد طلباء کی اموات میں ایک اور اضافہ ہے۔ اس سے قبل، اپریل میں، ایک بھارتی طالب علم، جو اس سال مارچ سے لاپتہ تھا، امریکی ریاست اوہائیو میں مردہ پایا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے بھی ہم نے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مذید کہا کہ محمد عبدالعرفات کی موت سے ہم سب کو افسوس پوا ہے اور وہ ان کی موت کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام سے ابھی بھی رابطے میں ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ حیدرآباد کا رہنے والا عرفات پچھلے سال مئی 2023 میں کلیولینڈ یونیورسٹی سے آئی ٹی میں ماسٹر ڈگری کرنے کے لیے امریکہ گیا تھا لیکن اس سال 7 مارچ سے لاپتہ تھا۔ ان کے والد محمد سلیم نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے 10 دن بعد انہیں ایک نامعلوم شخص کا فون آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عرفات کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ نامعلوم کال کرنے والے نے ان کی رہائی کے لیے 1200 امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

اپریل میں، اوہائیو کے کلیولینڈ میں ایک بھارتی طالبہ اوما ستیہ سائی گڈے کی موت ہوگئی۔ ان کی موت کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ اس سے قبل اسی سال فروری میں شکاگو میں ایک بھارتی طالب علم کو وحشیانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شکاگو میں بھارت قونصلیٹ نے واقعہ کا مناسب نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں متاثرہ کے والدین سید مظاہر علی اور اس کی اہلیہ سے رابطے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.