ETV Bharat / bharat

ممبئی کی آمنہ عارف کڑی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے - Full 720 Marks in NEET

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 4:26 PM IST

Updated : Jun 5, 2024, 5:32 PM IST

First Rank in India in NEET: ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔۔۔ تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔۔۔ اس طرح کا شعر اس وقت صادق آتا ہے جب طلبا اپنی سخت محنت اور بلند حوصلوں سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہیں۔ اسی طرح کی مثال پیش کی ممبئی کی آمنہ عارف کڑی والا نے جنہوں نے نیٹ میں 720 میں سے 720مکمل نمبرات حاصل کیے۔ اس موقع پر ان سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ بات کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

Amina Arif Kadiwala from Mumbai Secured Full 720 Marks in NEET
ممبئی کی آمنہ عارف کڑی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: ممبئی کے مضافات میں واقع جوگیشوری علاقہ کے رہنے والی آمنہ عارف کڑی والا نے نیٹ کے امتحانات میں 720 میں سے 720 مکمل نمبرات حاصل کیے۔ اس طرح سے میڈیکل شعبہ یعنی ایم بی بی ایس اور اس طرح کے کورسز کے لیے اس امتحانات کو کریک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پورے ملک میں ایسے 89 طلبہ ہیں جنہوں نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کیے یعنی 100 فیصد نمبرات حاصل کر کے ان طلبہ نے اپنی کامیابی کے پرچم لہرائے۔ ان میں سے ممبئی کی آمنہ عارف کڑی والا نے بھی سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ میں صد فیصد نمبرات لانے والے شعیب آفتاب نے تاریخ رقم کی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آمنہ عارف کڑی والا نے بتایا کہ میں نے اس کے لیے سخت محنت کی۔ مجھے یقین تھا کہ میری محنت بیکار نہیں جائے گی۔ اس امتحان کی تیاری میں میرے اہل خانہ نے میری بہت مدد کی۔ میرے والد والدہ کی یہ خواہش تھی کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کروں۔ میری بھی یہی خواہش تھی۔ اپنی خواہش کو مکمل کرنے کے لیے مجھے نیٹ کے امتحان میں بہتر نمبرات حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔ اس لیے میں نے محنت میں کوئی کمی نہیں کی۔

آمنہ نے کہا کہ میری والدہ میرے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہیں۔ میرے والد بیکری میں ملازمت کرتے ہیں۔ میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک چھوٹی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔ لیکن تعلیم اور کچھ کر پانے کی جستجو میں آپ کو فیملی چھوٹی ہو یا بڑی ہو یہ بات معنی نہیں رکھتی۔ بس فیملی کا تعاون بہت ضروری ہے۔ جس طرح میری فیملی نے میری مدد کی۔ آمنہ نے کہا کہ میں معاشرے کو اور قوم کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کچھ بھی مشکل نہیں۔ آپ محنت کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

آمنہ عارف کڑی والا نے دوسری بار اس امتحان میں حصہ لیا۔ اس سے پہلے اُنہوں نے بنا کوچنگ کے امتحان دیا تھا۔ اس بار اُنہوں نے تیاری کی اور کوچنگ میں ایڈمیشن لے کر سخت محنت کی اور 100 فیصد مارکس حاصل کر کے ممبئی کا نام روشن کیا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ جاری کیے گئے نتائج میں 23 لاکھ زائد طلبہ نے اس امتحان میں حصہ لیا اور 1316268 طلبہ نے اس مشکل امتحان میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Last Updated : Jun 5, 2024, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.