ETV Bharat / bharat

الیکٹورل بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیا: ایس بی آئی کا حلف نامہ - Electoral Bond Issue - ELECTORAL BOND ISSUE

EC's Affidavit in SC: ایس بی آئی نے سپریم کورٹ میں تعمیل کا حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس میں بینک چیئرمین نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ایس بی آئی نے 21 مارچ کو انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Mar 21, 2024, 4:54 PM IST

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ میں داخل کردہ تعمیل حلف نامہ میں ایس بی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر اور کے وائی سی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا ہے "کیونکہ اس سے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی (سائبر سیکیورٹی) سے سمجھوتہ ہوسکتا ہے"۔

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ، " خریداروں کی کے وائی سی تفصیلات کو بھی سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عام نہیں کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے علاوہ کہ اس طرح کی معلومات کو سسٹم میں اکٹھا نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم، سیاسی جماعتوں کی شناخت کے لیے وہ ضروری نہیں ہیں،" ۔

بینک کے چیئرمین دنیش کمار کھارا نے کہا کہ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی نے ایسی معلومات کا انکشاف کیا ہے جس میں بانڈ کے خریدار کا نام، اس کی مالیت اور مخصوص نمبر، اس پارٹی کا نام جس نے اسے کیش کیا، سیاسی جماعتوں کے بینک اکاؤنٹ نمبر کے آخری چار ہندسے، جنہوں نے بانڈ کو چھڑایا، بانڈ اور مالیت اور بانڈ کا منفرد نمبر شامل ہیں۔

بینک چیئرمین نے کہا کہ، "21 مارچ، 2024 کو، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اس کے پاس موجود انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن آف انڈیا کو فراہم کر دی ہیں "۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ، " ایس بی آئی نے اب تمام تفصیلات کا انکشاف کر دیا ہے اور یہ کہ 15 فروری 2024 کے فیصلے میں موجود ہدایات کے لحاظ سے کوئی بھی تفصیلات (مکمل اکاؤنٹ نمبر اور کے وائی سی تفصیلات کے علاوہ) کو افشاء کرنے سے نہیں روکا گیا ہے۔

18 مارچ کو، عدالت عظمیٰ نے ایس بی آئی سے کہا تھا کہ وہ 21 مارچ تک انتخابی بانڈ اسکیم سے متعلق تمام تفصیلات کا مکمل انکشاف کرے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ جو تفصیلات ظاہر کی جائیں گی ان میں منفرد بانڈ نمبر شامل ہوں گے جو خریداروں کو وصول کنندہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملیں گے۔

15 فروری کو سنائے گئے ایک تاریخی فیصلے میں، پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے مرکز کی متنازعہ انتخابی بانڈ اسکیم کو ختم کر دیا تھا جس میں گمنام سیاسی فنڈنگ کی اجازت دی گئی تھی، سپریم کورٹ نے اسے "غیر آئینی" قرار دیا تھا، اور عطیہ دہندگان کے ناموں کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ انکشاف کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس اسکیم کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے اسکیم کے تحت مجاز مالیاتی ادارے ایس بی آئی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 6 مارچ تک 12 اپریل 2019 سے خریدے گئے انتخابی بانڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.