ETV Bharat / bharat

اشتعال انگیز نعرے بازی کے الزام سے درگاہ خادم سمیت چھ افراد بری - Raising Provocative Slogans

author img

By PTI

Published : Jul 16, 2024, 3:36 PM IST

Updated : Jul 16, 2024, 4:57 PM IST

اجمیر درگاہ کے خادم گوہر چشتی سمیت کم از کم چھ افراد کو اجمیر کی ایک عدالت نے بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے 2022 میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصروں کے بعد اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

Dargah Khadim and Five Others Accused Acquitted
Dargah Khadim and Five Others Accused Acquitted (Etv bharat)

جے پور: اجمیر کی ایک عدالت نے منگل کے روز حضرت خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کے گیٹ سے اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں درگاہ کے خادم گوہر چشتی سمیت تمام چھ لوگوں کو بری کر دیا یہ نعرہ لگانے کا الزام معطل بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے 2022 میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے بعد عائد کیا گیا تھا۔

سرکاری وکیل غلام نظمی نے کہا کہ اجمیر شریف درگاہ کے خادم گوہر چشتی، تجم صدیقی، فاروق زمری، ناصر، ریاض حسن اور معین کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو تمام دفعات کے تحت بری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف اپیل حکم کی جانچ کے بعد کی جائے گی۔

اس پورے معاملے میں 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں دو سال سے کورٹ میں ٹرائل چل رہا تھا۔ معاملے میں 22 گواہ اور 32 دستاویز پیش کیے گئے تھے۔ سرکاری وکیل غلام نجمی فاروقی نے بتایا کہ کورٹ نے پورا فیصلہ نہیں سنایا ہے جتنا بھی فیصلہ سنایا ہے اس میں سبھی چھ ملزمان کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ملزموں کے خلاف سرکاری وکیل نجمی فاروقی کا کہنا ہے کہ پورا فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ اسی طرح معاملے میں فرار ساتویں ملزم احسان اللہ پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کورٹ کے باہر پختہ حفاظتی بندوبست کیے گئے تھے۔ جہاں بنا چیکنگ کے عدالت میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

مقدمے کی سماعت اجمیر کے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ہوئی۔ خواجہ معین چشتی کی درگاہ کے خادم گوہر چشتی پر بی جے پی کی معطل شدہ لیڈر نوپور شرما کے ریمارکس کے خلاف مسلم کمیونٹی کی ایک ریلی سے کچھ دیر قبل 17 جون 2022 کو مزار کے مرکزی دروازے سے نظام گیٹ نامی پولیس کی موجودگی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مرکزی ملزم درگاہ کے خادم گوہر چشتی کو جولائی 2022 میں حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی معطل شدہ لیڈر نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ مسلم ممالک میں بھی اس توہین آمیز تبصرہ کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہاں تک مختلف اسلامی ممالک نے اپنے ملک میں موجود ہندوستانی سفارت کاروں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ اس وقت بی جے پی کو نوپور شرما کو معطل کرنا پڑا اور کہنا پڑا تھا کہ وہ فرینج ایلیمنٹ ( باہری افراد ) ہیں۔ کئی اسلامی ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 16, 2024, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.