ETV Bharat / bharat

لندن کے ہوٹل میں ایئر انڈیا کے کیبن کریو ممبر کا جنسی استحصال، شکایت درج - Air India Cabin Crew Sexual Assault

اس ہفتے کے شروع میں لندن کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ جنسی بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایئر انڈیا نے ایک ریلیز جاری کرکے اس واقعے کی جانکاری دی ہے۔

Air India Cabin Crew Sexual Assault
ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ جنسی بدتمیزی (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 10:54 AM IST

ممبئی: جمعرات کی رات لندن کے ایک ہوٹل میں ایئر انڈیا کے کیبن کریو ممبر کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ معلومات کے مطابق ایک نامعلوم شخص اس کے کمرے میں داخل ہوا جب وہ آرام کر رہی تھیں۔ ایئر انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ لندن کے ہیتھرو میں واقع ریڈیسن ریڈ ہوٹل میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ عملے نے کئی مواقع پر ہوٹل میں ناکافی سیکورٹی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ اس سے پہلے بھی سیکورٹی اہلکاروں سے شکایت کی گئی تھی کہ کچھ لوگ عملے کا پیچھا کر رہے ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اب وہ ممبئی واپس آ رہی ہے۔ ایئرلائن نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک بڑی بین الاقوامی چین کے زیر انتظام ہوٹل میں نامعلوم شخص کا اس طرح کی حرکت کرنا حیران کن ہے۔ ہمیں اس واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس واقعے نے ہمارے عملے کو متاثر کیا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں اور ان کی وسیع ٹیموں کو پیشہ ورانہ مشاورت سمیت ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

مقامی پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں لندن کے ہوٹل میں ناکافی سیکورٹی، اس کے تاریک راہداریوں اور شرپسندوں کی طرف سے دروازے پر دستک دینے کی کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا کے آر جی کار اسپتال کے اطراف میں دفعہ 163 نافذ، سابق پرنسپل سے سی بی آئی کی 13 گھنٹے پوچھ تاچھ

دہرادون: بس میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری، بدحواس حالت میں ملی لڑکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.