نئی دہلی: ممبئی ہوائی اڈے سے مشرق وسطی کے دو مختلف مقامات کے لئے پرواز کرنے والی انڈیگو کی دو پروازوں میں پیر کی صبح بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایئر انڈیا کی ممبئی سے نیویارک جانے والے طیارے کو اسی طرح کی دھمکی ملنے کے بعد اسے دہلی کی طرف واپس موڑ کر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
An Air India flight operating from Mumbai to New York was diverted to Delhi following a security concern arising out of bomb threat. The aircraft is currently stationed at the IGI Airport, and all standard safety protocols are being followed to ensure the safety of passengers and…
— ANI (@ANI) October 14, 2024
وہیں حفاظتی اقدامات کے تحت انڈیگو کے دونوں طیاروں کو بھی الگ الگ مقامات پر لے جایا گیا۔ این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکام کو ممبئی سے مسقط جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E 1275 اور ممبئی سے جدہ جانے والے طیارے 6E 56 میں بم رکھنے کی دھمکی ملی۔ انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ 'پروٹوکول کے مطابق، طیارے کو الگ تھلگ جگہ پر منتقل کر دیا گیا تھا اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کے تحت فوری طور پر لازمی سیکیورٹی چیک شروع کیے گئے۔ طیارے میں سوار مسافروں کو ریفریشمنٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔''
IndiGo flight 6E 56 operating from Mumbai to Jeddah received a bomb threat. As per protocol, the aircraft was taken to an isolated bay, and following the standard operating procedures, mandatory security checks were promptly initiated: Indigo Spokesperson https://t.co/okfUhrdQ63
— ANI (@ANI) October 14, 2024
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی دھمکی ملی تھی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر طیارے کو دہلی ایئرپورٹ کی طرف واپس موڑ دیا گیا۔ دہلی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہاں ضروری حفاظتی اقدامات کا یقینی بنایا گیا۔
IndiGo flight 6E 1275 operating from Mumbai to Muscat had received a bomb threat. As per protocol, the aircraft was taken to a isolated bay, and following the standard operating procedure, mandatory security checks were promptly initiated: IndiGo Spokesperson pic.twitter.com/z9OeblfaT6
— ANI (@ANI) October 14, 2024
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، تمام 140 مسافر محفوظ
ایئر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لیڈنگ، دہلی کے وسنت وہار میں آسمان سے دھات کے ٹکڑے گرنے کی شکایت
ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ''جان ایف. کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے اس طیارے کو سیکیورٹی خطرات کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ دہلی میں تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر ایئرپورٹ ٹرمینل لے جایا گیا۔ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔''