ETV Bharat / bharat

آئی اے ایس پوجا کھیڈکر پر کیوں ہوئی کارروائی؟ جانیے مرکز کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کیا پایا - IAS Pooja Khedkar - IAS POOJA KHEDKAR

Pooja Khedkar Training Put On Hold مہاراشٹر حکومت نے پروبیشنری آئی اے ایس (IAS) پوجا کھیڈکر کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے درمیان ان کی ٹریننگ روک دی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ضلعی تربیتی پروگرام سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے مسوری میں واقع لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن نے پوجا کو فوری طور پر واپس بلایا ہے۔

آئی اے ایس پوجا کھیڈکر پر کیوں ہوئی کارروائی؟
آئی اے ایس پوجا کھیڈکر پر کیوں ہوئی کارروائی؟ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 12:18 PM IST

ممبئی: یو پی ایس سی سول سروسز امتحان پاس کرنے کے لیے معذوری کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان منگل کے روز پروبیشنری آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی ٹریننگ مہاراشٹر میں روک دی گئی۔ انہیں 23 جولائی تک مسوری واپس آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے سرٹیفکیٹ تنازعہ میں پھنسی آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کو ضلعی تربیتی پروگرام سے بھی ہٹا دیا ہے۔

مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (پی) نتن گدرے نے منگل کو پوجا کھیڈکر کو لکھے ایک خط میں کہا کہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (LBSNAA)، مسوری، اتراکھنڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کے ضلعی تربیتی پروگرام کو روکا جائے اور مزید ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ضروری کارروائی کے لئے آپ کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوجا کھیڈکر پر عہدے کا غلط استعمال کرنے اور معذوری اور او بی سی سرٹیفکیٹ میں جعلسازی کا الزام ہے۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھیڈکر نے مبینہ طور پر سول سروسز کا امتحان پاس کرنے کے لیے معذوری اور دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے فرضی سرٹیفکیٹ جمع کرائے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس نے دماغی بیماری کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا تھا۔ اپریل 2022 میں، پوجا سے کہا گیا کہ وہ اپنے معذوری کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے دہلی AIIMS میں رپورٹ کریں، لیکن اس نے COVID-19 انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس عمل کو پورا نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق، کھیڈکر اپنی معذوری کی تصدیق کے لیے لازمی طبی امتحان میں حاضر ہونے میں ناکام رہی ہے، حالانکہ وہ 'پرسن ود بینچ مارک ڈس ایبلٹی (PwBD)' زمرے میں آئی اے ایس بن چکی ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کے بعد ہوئی کارروائی:

پوجا پر یہ کارروائی مرکزی حکومت کی جانب سے ان کی امیدواری سے متعلق دعووں اور تفصیلات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی کی تشکیل کے بعد کی گئی ہے۔ پرسنل منسٹری نے 13 جولائی کو کہا تھا کہ ایڈیشنل سکریٹری سطح کے سینئر افسر کی سربراہی میں کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق، منوج دویدی کی سربراہی میں کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ پوجا نے اپنی معذوری اور او بی سی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کیے اور کیا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی اتھارٹی کی طرف سے مناسب تحقیقات کی گئیں۔

اس معاملے پر مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اس معاملے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تنازعہ کے فریق بھی اپنے بیانات دیں گے اور جن کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں وہ بھی اپنی گواہی دیں گے۔ کمیٹی کا فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.