چنئی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) تمل ناڈو کے سربراہ کے آرمسٹرانگ کے قتل کا ایک ملزم ہفتہ کی رات پولیس کے ساتھ مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے دعوے کے مطابق ملزم تھروینگدم کو آرمسٹرانگ کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو برآمد کرنے کے لیے مادھورم کے قریب ایک جگہ لے جایا گیا تھا۔ اس دوران اس نے پولیس پر حملہ کرکے بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس ٹیم نے اس پر فائرنگ کردی۔
راجدھانی کے مادھورم میں آج مبینہ پولیس انکاؤنٹر میں تھروینگدم نام کا ایک ملزم مارا گیا۔ تھروینگدم کو آرمسٹرانگ کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلحہ برآمد کرنے کے لیے پولیس اسے چنئی کے علاقے مادھورم لے گئی جہاں پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں وہ مارا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی۔
آرمسٹرانگ کے قتل کے سلسلے میں 11 افراد کو 5 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کے ون سمبیم اسٹیشن اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں مارے گئے ملزم تھروینگدم کے جسم کے دائیں کندھے اور سینے پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ اس کے بعد پولیس ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چنئی کے اسٹینلے سرکاری اسپتال لے گئی۔ پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر مکمل تفتیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکاؤنٹر میں مبینہ طور پر ملوث ملزم تھروینگدم نے ایک ماہ قبل آرمسٹرانگ کو اسے مارنے کے بارے میں دھمکی دی تھی۔ تھروینگدم کے خلاف پہلے ہی 5 مقدمات درج ہیں جن میں قتل کے 2 مقدمات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان شوٹنگ کیس میں بڑا انکشاف، قتل کے لئے ہائی ٹیک ہتھیار پاکستان سے درآمد کیے گئے
میں نے اپنے سسر کو قتل کردیا، لاش گھر میں پڑی ہے'، خاتون کی باتیں سن کر پولیس کے اڑے ہوش