ETV Bharat / bharat

عآپ ایم پی سنجے سنگھ کا الزام، دہلی میں پانی کے بحران کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ - Delhi Water Crisis - DELHI WATER CRISIS

دارالحکومت دہلی کی وزیر برائے آبی وسائل آتشی جمعہ سے دہلی کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے انشن پر بیٹھیں گی۔ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اس سلسلے میں انڈیا الائنس سے مدد کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ دہلی میں پانی کا بحران بی جے پی کی سازش ہے۔

AAP MP Sanjay Singh
عآپ ایم پی سنجے سنگھ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 4:48 PM IST

نئی دہلی: ملک کا دارالحکومت دہلی اس وقت پانی کی شدید قلت سے جوجھ رہا ہے۔ دہلی حکومت بی جے پی کی ہریانہ حکومت پر اپنے حصے کا پانی نہ چھوڑنے کا الزام لگا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے وزیر برائے آبی وسائل آتشی 21 جون سے دہلی کے لوگوں کو ان کے حصے کا پانی ملنے کی مانگ کو لے کر غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گی۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بھی پانی کے بحران پر انڈیا الائنس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے لوگوں سے آتشی کے انشن میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ ان کا مقصد ملک کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ لیکن دہلی میں پانی کے بحران کے اصل ذمہ داروں کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔

اس کے باوجود دہلی کے لوگوں نے بی جے پی کے ساتوں لوک سبھا امیدواروں کو فتح یاب کر دیا۔ اب بی جے پی ہی دہلی کے لوگوں کا پانی روک رہی ہے۔ ہریانہ حکومت دہلی کے حصے سے 100 ایم جی ڈی پانی نہیں دے رہی ہے۔ جو 28 لاکھ لوگوں کے حصے کا پانی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ 4 جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہریانہ حکومت نے پانی کی سپلائی میں کمی کر دی تھی۔ اس کی وجہ سے دہلی میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ دہلی میں پانی کے بحران کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔ ہم پانی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بی جے پی نے اس میں تعاون نہیں کیا۔

بی جے پی کے لوگ جل بورڈ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ پینے کے پانی کی لائنیں ٹوٹ رہی ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ کتنے ظالم ہیں۔ وزیراعظم آنکھوں پر پٹی نہ باندھیں، بلکہ دہلی کے لوگوں کو ان کا حق پانی فراہم کریں۔

سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیر آب کو پانی کے لیے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر بیٹھنا پڑے گا۔ آتشی کل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے انڈیا الائنس کے لوگوں سے اس میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

21 جون تک دہلی میں پانی کی قلت دور نہیں ہوئی تو بھوک ہڑتال کروں گی: آتشی

دہلی جل بورڈ کے دفتر پر بی جے پی کارکنوں کا پتھراؤ، بی جے پی کے سابق ایم پی پر توڑ پھوڑ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.