ETV Bharat / bharat

عآپ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے نہیں دیا گیا - AAP Protest In Delhi

اتوار کو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر سی ایم کیجریوال کی سربراہی میں احتجاج کے لیے عآپ کے دفتر کے باہر جمع ہوئے لیکن پولیس نے انھیں بی جے پی دفتر کے روبرو احتجاج نہیں کرنے دیا۔ احتجاج کے پیش نظر بی جے پی دفتر کے باہر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔۔ AAP workers protest with Kejriwal in front of BJP office

AAP Protest In Delhi
کیجریوال بی جے پی ہیڈکوارٹر روانہ (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 12:12 PM IST

Updated : May 19, 2024, 1:37 PM IST

نئی دہلی: عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ،ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی سمیت پارٹی کارکنوں نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ پولیس نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور عآپ کو احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی۔ اس کے باوجود عآپ کے کئی لیڈر عآپ کے دفتر تک پہنچ گئے لیکن انھیں بی جے پی ہیڈکوارٹر تک نہیں بڑھنے دیا گیا۔ پولیس نے بیریکیڈ لگا کر عآپ کے مظاہرین کو روک دیا۔ عآپ لیڈروں کے مطابق بی جے پی اور پی ایم مودی کیجریوال حکومت سے خوفزدہ ہیں اور عآپ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

عآپ کارکنوں نے انسانی زنجیر بنا کر اروند کیجریوال کی حفاظت کی۔ اروند کیجریوال نے بھی پی ایم مودی پر عآپ کو ختم کرنے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی کا ہیڈکوارٹر عام آدمی پارٹی کے دفتر سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما وزیر اعلیٰ کیجریوال کے ساتھ پیدل احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے کی کوشش کی۔ لیکن دہلی پولیس نے مختلف جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس فورس کے اہلکاروں کی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ پی ایم مودی عآپ کے سینئر لیڈروں کو ایک ایک کر کے جیل بھیج رہے ہیں۔ اس لیے وہ تمام سینئر لیڈروں اور عآپ ایم ایل ایز کے ساتھ اتوار کی دوپہر بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

ادھر دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا ہے کہ ہمارے تمام بڑے لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیجریوال 20 دن کے لیے ضمانت پر باہر ہیں، لیکن بی جے پی ہر روز سازش کر رہی ہے اور ہمارے خلاف مقدمات درج کرا رہی ہے۔ اگر مودی عآپ سے نفرت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ لیڈروں کو جیل میں ڈال کر ہماری پارٹی کو تباہ کر سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 19, 2024, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.