ETV Bharat / bharat

عآپ کا دہلی اور ہریانہ سے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان - لوک سبھا الیکشن 2024

Lok Sabha elections 2024: دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی نے دہلی کی چار لوک سبھا سیٹوں اور ہریانہ میں کروکشیتر کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

Lok Sabha elections 2024
عآپ کا دہلی اور ہریانہ سے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 5:02 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے دہلی میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار عام آدمی پارٹی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے اور وہ قومی دارالحکومت میں کانگریس کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ اس کے پیش نظر دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ ہو چکی ہے جہاں عام آدمی پارٹی 4 سیٹوں پر اور کانگریس 3 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

غور طلب ہو کہ عآپ نے دہلی کے لیے چاروں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان چاروں امیدواروں میں سے فی الحال تین عآپ ایم ایل اے ہیں۔ ہریانہ کی کروکشیتر لوک سبھا سیٹ کے لیے بھی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی نے یہاں سے سشیل گپتا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے اعلان کے مطابق نئی دہلی سے سومناتھ بھارتی، مغربی دہلی سے مہابل مشرا، مشرقی دہلی سے کلدیپ کمار اور جنوبی دہلی سے ساہیرام کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ چاروں امیدوار عام آدمی پارٹی کے پرانے کارکن اور لیڈر رہے ہیں۔ پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان میں سے سومناتھ بھارتی، کلدیپ کمار اور سہیرام عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی حکومت کے وزیر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کہا کہ پارٹی نے ایسے امیدوار کھڑے کیے ہیں جو انڈیا اتحاد کے لیے سیٹیں جیت سکتے ہیں۔ پارٹی نے اب تک تمام ریاستوں میں 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ناموں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.