ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش کے دھار میں بھیانک سڑک حادثہ، کار کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک - MP ROAD ACCIDENT - MP ROAD ACCIDENT

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجے ایک کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرکچھے اڑ گئے۔

مدھیہ پردیش کے دھار میں شہر میں بھیانک سڑک حادثہ
مدھیہ پردیش کے دھار میں شہر میں بھیانک سڑک حادثہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 7:22 AM IST

Updated : May 16, 2024, 8:32 AM IST

اندور/دھار: مدھیہ پردیش کے دھار میں اندور-احمد آباد فور لین ہائی وے پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی وجہ سے کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار 9 افراد میں سے 8 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

  • حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا

معلومات کے مطابق 100 ڈائل کو اطلاع ملی تھی کہ اندور-احمد آباد ہائی وے پر حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ بیتمہ تھانہ علاقہ کی دھار سرحد کے قریب پیش آیا۔ گونا میں رہنے والے بھلالا برادری کے کچھ لوگ دھار ضلع کے باغ ٹنڈہ سے گونا کی طرف آرہے تھے۔ اندور-احمد آباد قومی شاہراہ پر گھٹابیلڈ بائی پاس پر کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ایک پولیس کانسٹیبل جو گاڑی چلا رہا تھا وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ وہ گونا میں تعینات تھا۔ بیتمہ تھانہ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

  • کار میں پھنسی لاشیں:

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ تصادم کے بعد مہلوکین کی لاشیں کار کے اندر ہی دب کر رہ گئیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے لاشوں کو بڑی مشکل سے گاڑی سے نکالا۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 16, 2024, 8:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.