ETV Bharat / bharat

دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، ایک شخص ہلاک، پانچ افراد شدید زخمی - DELHI AIRPORT ROOF COLLAPSE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 7:01 AM IST

دہلی ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے ٹرمینل-1 کی چھت گرنے سے کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے مہلوک کے ورثہ کو 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا ایک حصہ گر گیا
دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا ایک حصہ گر گیا (Photo: ANI)

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں شدید بارش کے درمیان دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے T-1 ٹرمینل ون پر چھت کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ دہلی فائر سروس کو چھت گرنے کے بارے میں کال موصول ہوئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچی۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دارالحکومت دہلی میں موسم کا انداز بدل گیا ہے اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ معلومات کے مطابق آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر چھت گر گئی ہے۔ وہاں کھڑی کچھ گاڑیاں اس کی زد میں آکر دب گئی ہیں۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے یہ جانکاری دی۔

دہلی فائر سروس کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ اس وقت چھت گرنے سے کئی گاڑیاں دب گئی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی گاڑیوں کی چھتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ مزید کئی گاڑیوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حادثے اور تیز بارش کی وجہ سے پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

  • حادثہ کب ہوا؟

جمعہ کی صبح ہونے والی تھی کہ بارش کے باعث آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹی ون کی چھت کا کچھ حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے وہاں کھڑے کار ٹیکسی ڈرائیور اس کی زد میں آ گئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس ایمبولینس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کال موصول ہوئی، جس کے بعد تین فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا گیا۔ فی الحال زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر محکموں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ اس وقت مختلف ایجنسیاں موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو علاقے سے دور رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.