ETV Bharat / bharat

چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زندہ جل گئے، 24 سے زائد جھلس گئے - HARYANA BUS FIRE INCIDENT - HARYANA BUS FIRE INCIDENT

ہریانہ کے کنڈلی مانیسر پلوال ایکسپریس وے پر دیر رات عقیدت مندوں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار 9 افراد زندہ جل گئے جب کہ 24 سے زائد مسافر بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد زندہ جل گئے، 24 سے زائد جھلس گئے
چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد زندہ جل گئے، 24 سے زائد جھلس گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 7:05 AM IST

Updated : May 18, 2024, 10:40 AM IST

نوح: ہریانہ کے نوح ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کنڈلی مانیسر پلوال ایکسپریس وے پر دیر رات عقیدت مندوں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ کچھ ہی دیر میں پوری بس جل کر راکھ ہو گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوارنو افراد زندہ جل گئے جبکہ دو درجن سے زائد مسافر بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • عقیدت مندوں سے بھری چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی:

حادثے کا شکار ہونے والے چندی گڑھ اور پنجاب کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ جو متھرا اور ورنداون کا دورہ کرکے واپس آرہے تھے۔ بس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ بس جب نوح ضلع کے تواڈو قصبے کے قریب کنڈلی مانیسر پلوال ایکسپریس وے پر پہنچی تو اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں آٹھ افراد زندہ جل گئے، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔

'ڈرائیور کو آگ کا دھیان تک نہیں تھا': بس میں سوار سروج نے کہا، "ہم نے ایک ٹورسٹ بس کرایہ پر لی، اس کے بعد ہم بنارس، متھرا اور ورنداون جانے کے لیے نکلے۔ بس میں 60 لوگ سوار تھے۔ ان میں خواتین بھی شامل تھیں اور ہم سب لدھیانہ اور چندی گڑھ کے قریب تھے جب ہم نے بس کے عقب میں شعلے دیکھے۔

  • مقامی لوگوں نے کیا ریسکیو:

موقع پر موجود لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ دیر رات تقریباً 1.30 بجے انھوں نے دیکھا کہ چلتی بس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بس کے عقبی حصے سے تیز آگ کے شعلے نکل رہے تھے۔ گاؤں والوں نے آوازیں بلند کیں اور بس ڈرائیور کو بس روکنے کو کہا لیکن بس ڈرائیور نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد ایک نوجوان نے بائک پر بس کا پیچھا کیا اور اپنی بائک بس کے آگے رکھ کر بس روک دی۔

  • 8 افراد ہلاک، تقریباً 24 جھلس گئے:

گاؤں والوں نے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی اور بس میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔ اس دوران گاؤں والوں نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر انجنوں نے آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے آگ میں جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

  • متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی:

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر بجرانیہ اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس پی نریندر بجارنیہ نے بتایا کہ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ دو درجن کے قریب زخمی ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Last Updated : May 18, 2024, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.