ETV Bharat / bharat

بھرے میدان میں مداح نے شاہ رخ خان کا ہاتھ چوم لیا، 'کنگ خان' نے بھی دیا ردعمل - fan kissed Shah Rukh Khan - FAN KISSED SHAH RUKH KHAN

ہجوم میں ایک مداح نے شاہ رخ خان کے ہاتھ پر بوسہ دیا۔ اس پر شاہ رخ خان کا ردعمل دیکھنے کے قابل ہے اور مداح بھی خان کے اس رد عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔ مداحوں کا یہ پیار شاہ رخ خان کے چہرے پر فرحت بخش مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ رخ کے لیے ان کے مداح ہی ان کے اصلی بادشاہ ہیں۔

بھرے میدان میں مداح نے شاہ رخ خان کا ہاتھ چوم لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 11:33 AM IST

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2024 جیسے جیسے فائنل کے قریب آ رہا ہے، اس کا جوش و خروش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ وہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس بار اپنی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی کافی حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 29 اپریل کو کے کے آر اور دہلی کیپٹلس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ شاہ رخ خان کی ٹیم یہ میچ جیت گئی۔ ٹیم کی جیت کی خوشی میں شاہ رخ خان ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور مداحوں کا استقبال کیا۔ اس دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح نے شاہ رخ خان کا ہاتھ چوم لیا۔ جس کی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی جیت کی خوشی میں اسٹیڈیم میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور اسی دوران ان کے ایک مداح نے کنگ خان کا ہاتھ چوم کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مداحوں کا یہ پیار شاہ رخ خان کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ لاتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ رخ کے لیے ان کے مداح ہی ان کے بادشاہ ہیں۔

شکست کے بعد فتح

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ میچ میں پنجاب کی ٹیم سے ہارنے کے بعد شاہ رخ خان کی ٹیم کو ایک بار پھر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دہلی کی ٹیم نے کے کے آر کو 151 رنز کا ہدف دیا تھا اور کے کے آر کے بلے بازوں نے آسانی سے یہ ہدف عبور کر کے شاہ رخ خان کو فتح کا تحفہ دیا۔

شاہ رخ خان کے کام کی بات کریں تو وہ سوجائے گھوش کی فلم کنگ میں نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک ڈان کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.