بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں فوجیوں نے ایک خاتون ماؤ نواز سمیت چھ ماؤ نوازوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے ماؤ نوازوں کی لاشیں اور ہتھیار فوجیوں نے برآمد کر لیے ہیں۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو اور بستر رینج کے آئی جی سندرراج پی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
تصادم میں 6 ماؤ نوازوں مارے گئے: بستر رینج کے آئی جی سندرراج پی نے کہا، "سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم بسا گوڈا تھانہ علاقے کے تحت چکوربھٹی اور پوسابکا گاؤں کے جنگلات میں نکسل مخالف آپریشن پر نکلی تھی۔ اس دوران پلاٹون نمبر۔ 10 سیکورٹی اہلکاروں اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم میں سیکورٹی فورسز نے ایک خاتون نکسلائیٹ سمیت 6 ماؤ نوازوں کو مار گرایا۔
علاقے میں سرچ آپریشن: تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ اس آپریشن میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اس کی ایلیٹ یونٹ کوبرا (کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن) کے اہلکار شامل ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بیجاپور ضلع بستر لوک سبھا حلقہ کے تحت آتا ہے۔ عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت یہاں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے پورے بستر ڈویژن میں سیکورٹی فورسز الرٹ موڈ پر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وقتاً فوقتاً سرچ مہم بھی چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: