ETV Bharat / bharat

سم بند کردی لیکن یہ کام بھول گئے، بینک اکاؤنٹ جلد خالی ہو جائے گا - sim card surrender

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 10:06 AM IST

اگرآپ سم بند کرنے جارہے ہیں تو ایک بات ضرور ذہن میں رکھیں۔ اگر آپ اس کام کو بھول جاتے ہیں تو آپ کے ساتھ بڑا دھوکہ ہو سکتا ہے۔

سم بند کردی لیکن یہ کام بھول گئے، بینک اکاؤنٹ جلد خالی ہو جائے گا۔
سم بند کردی لیکن یہ کام بھول گئے، بینک اکاؤنٹ جلد خالی ہو جائے گا۔ (Etv bharat)

قنوج: اکثر ہم سم بند کرکے دوسرا نمبر حاصل کرتے ہیں۔ اس دوران ایک چھوٹی سی غلطی آپ کے اکاؤنٹ کو خالی کر سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ قنوج میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک بند سم کی وجہ سے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے گئے۔ پولیس نے جب پورے معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے متاثرہ شخص کا کھاتا خالی ہو گیا۔ آخر وہ غلطی کیا تھی، آئیے آپ بتاتے ہیں۔

دراصل یہ معاملہ اتر پردیش کے ضلع قنوج کے صدر کوتوالی کے چودھری سرائے علاقے کا ہے۔ یہاں رہنے والے ریٹائرڈ فوجی جوان انیل کمار کے بینک اکاؤنٹ سے ایک نامعلوم شخص نے 4,13,000 روپے نکال لیے۔ اس نے اس معاملے کی شکایت پولیس سے کی۔ سائبر کرائم سیل نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کسی نے پے ٹی ایم کے ذریعے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے 4,13,000 روپے نکالے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

سائبر کرائم پولیس اسٹیشن ٹیم کے انچارج اجے کمار اوستھی نے بتایا کہ اس کے لیے پولیس نے موبائل کمپنی اور بینک سے رابطہ کرکے تحقیقات کو آگے بڑھایا۔ کافی تفتیش کے بعد سارا معاملہ سامنے آیا۔ یہ بات سامنے آئی کہ متاثر انیل کمار نے جو موبائل نمبر وہ پہلے استعمال کر رہا تھا، اسے بند کر کے دوسرا نمبر لے لیا۔ اسے یقین تھا کہ اس کی سم بند کر دی گئی ہے۔

دراصل انیل کمار نے جس سم کو استعمال کرنا بند کیا تھا وہ پے ٹی ایم سے منسلک تھی۔ جب انیل کمار نے اس نمبر کو بند کیا تو وہ اسے بینک اکاؤنٹ سے اَن لنک کرنا بھول گئے۔ اس کے بعد موبائل کمپنی نے وہ نمبر کسی لالہ رام کو الاٹ کر دیا۔ لالہ رام نے اس نمبر کو پے ٹی ایم سے جوڑ دیا۔

اس کے بعد ملزم لالہ رام نے متاثرہ انل کمار کے اکاؤنٹ سے 4,13,000 روپے نکال لیے۔ اس کے بعد وہ رقم مختلف طریقوں سے رشتہ داروں کے کھاتوں میں منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایم پی کے رہائشی لالہ رام سے رابطہ کیا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اب تک متاثرہ کو 2,10,624 روپے واپس کرنے میں مدد کی ہے۔ جلد ہی متاثرہ شخص کو باقی رقم بھی مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:اگر آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں کئی سِم کارڈز، تو لگے گا جرمانہ اور جائیں گے جیل

سم بند کرتے وقت محتاط رہیں

سم کو بند کروانے کے لیے، کمپنی کو تحریری درخواست جمع کروائیں۔

بینک سے رابطہ کریں اور سم کو اکاؤنٹ سے اَن لنک کرنے کے لیے درخواست دیں۔

فوری طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ سے منسلک نیا سم نمبر حاصل کریں۔

اگر آپ کا سم پے ٹی ایم یا گوگل پے سے منسلک ہے، تو اسے فوری طور پر ان لنک کریں۔

اگر آپ کی سم کسی مالیاتی پلیٹ فارم سے منسلک ہے تو اسے فوری طور پر ہٹا دیں۔

سم کو بند کرنے کے بعد اکاؤنٹ پر نظر رکھیں، اگر آپ کو کوئی مشکوک سرگرمی نظر آتی ہے تو فوری طور پر بینک سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.