لکھنؤ: تبدیلیٔ مذہب کیس میں مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت 14 ملزمان کو قصور وار ٹھہرایا گیا جب کہ دیگر ملزمان ادریس قریشی کو ہائی کورٹ سے اسٹے مل گیا۔ این آئی اے اے ٹی ایس کی عدالت میں سیکشن 417، 120 بی، 153 بی، 295 اے، 121 اے، 123 اور سیکشن 3، 4، اور 5 کے تحت مجرم پائے گئے۔ تمام ملزمین کو این آئی اے اے ٹی ایس کورٹ کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی کل سزا سنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Maulana kaleem Siddiqui Bail Application Approved داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور
ابتدائی تفصیلات کے مطابق یو پی اے ٹی ایس تبدیلیٔ مذہب مقدمہ میں لکھنؤ سیشن عدالت نے مولانا کلیم صدیقی سمیت تمام ملزمین کو قصور وار ٹہرایا ہے۔ عدالت کل 11 ستمبر بروز بدھ کو سزا کا تعین کرے گی۔ مولانا سمیت تمام ملزمین کو تحویل میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔ جن دفعات کے تحت عدالت نے ان سب کو قصور وار ٹہرایا ہے۔ اس کے مطابق ملزمین کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور کم سے کم دس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ کل عدالت فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد سزا کا تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ مظفر نگر کے گاؤں پھلت سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی کے زیر اہتمام شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلتا ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا کلیم صدیقی، گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے بھی چیئرمین ہیں۔ سال 2021 کے سمتبر ماہ میں ریاستی اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیقی اور ان کے دیگر تین ساتھیوں کو میرٹھ سے (اے ٹی ایس نے) گرفتار کیا تھا۔ اے ٹی ایس نے الزام لگایا تھا کہ مولانا کلیم صدیقی ایسے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرنے میں ملوث ہیں۔ مبینہ طور پر مولانا کلیم صدیقی پر مذہب تبدیل کرانے کے علاوہ غیر ممالک سے اس کام کے لیے فنڈ جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔ مولانا کلیم صدیقی پہلی شخصیت نہیں ہیں جن پر اس طرح کا الزام لگا کر انھیں گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل کئی اسلامی اسکالرز پر ایسے الزامات لگے ہیں۔ عمر گوتم اور مفتی قاضی کو بھی اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔