ETV Bharat / bharat

میرٹھ مکان حادثہ: ذاکر کالونی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک، پانچ لوگ شدید زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل - Meerut building collapse - MEERUT BUILDING COLLAPSE

میرٹھ کے لوہیا نگر تھانا علاقے کے ذاکر کالونی میں گذشتہ روز بارش کا قہر دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے ایک تین منزلہ مکان کر گر گیا جس کی زد میں آنے سے مکان میں مقیم قریب 15 افراد دب گئے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے تقریب 14 گھنٹوں تک چلے ریسکیو آپریشن کے بعد پانچ لوگوں کو زندہ بچا لیا جب دس افراد ہلاک ہو گئے۔

میرٹھ مکان حادثہ
میرٹھ مکان حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 1:48 PM IST

میرٹھ مکان حادثہ (ETV Bharat)

میرٹھ: مغربی اتر پردیش میں چار روز سے ہو رہی مسلسل بارش ایک خاندان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ گذشتہ روز میرٹھ میں تھانا لوہیا نگر علاقے کے ذاکر کالونی میں واقع ایک تین منزلہ عمارت پوری طرح منہدم ہو گئی۔ جانکاری کے مطابق مسلم اکثریتی علاقے کی تنگ گلیوں میں بنے اس تین منزلہ مکان گرنے سے قبل اس گھر میں قریب گھر کے 15 افراد موجود تھے اور تقریباً۔ مکان تقریباً ایک درجن سے زیادہ بھینسیں بھی تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس گھر میں دودھ کی ڈیری کا کام بھی کیا جاتا تھا۔

میرٹھ مکان حادثہ
میرٹھ مکان حادثہ (ETV Bharat)

گرشتہ روز شام کے وقت مکان اچانک سے بھر بھرا کر گر گیا۔ اس حادثے سے مقامی لوگوں میں دہشت پیدا ہو گئی اور ہر کوئی جائے وقوع کی طرف دوڑا۔ لوگوں نے کسی طرح مکان کے ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ملبہ اتنا زیادہ تھا کہ مقامی لوگ اس کو ہٹانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے موقعے پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی طور پر تقریباً تین لوگوں کو فوری طور پر بچایا جا سکا لیکن بارش اور تنگ گلیوں کی وجہ سے ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آرہی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے راحت اور بچاؤ کے لیے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو طلب کیا۔ اس دوران محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کی کئی ٹیمیں بھی ایمبولینس کے ساتھ موقعے پر موجود رہیں۔

میرٹھ مکان حادثہ
میرٹھ مکان حادثہ (ETV Bharat)

تقریباً 14 گھنٹوں تک چلے ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ زندگیوں کو بچایا جا سکا جب کہ اس مکان کے ملبے تلے دبنے سے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں اس دردناک حادثے میں ایک درجن سے زیادہ مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کے علاوہ محکمہ صحت پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پوری ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔

میرٹھ مکان حادثہ
میرٹھ مکان حادثہ (ETV Bharat)

میرٹھ ڈی ایم نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کو پورا کر لیا گیا ہے جب کہ ملبے کو ہٹانے کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ مکان گرنے کی کیا وجہ رہی ہے، یہ سب جانچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.