ETV Bharat / state

معروف ادبی انجمن "ادب سوناواری" کا آن لائن پروگرام منعقد

جموں و کشمیر کی معروف ادبی انجمن حلقہ ادب سوناواری کی طرف سے کووڈ 19 اور ہماری سماجی اور تہذیبی قدریں کے عنوان پر آن لائن ڈسکیشن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں کئی معروف افسانہ نگاروں نے شرکت کی۔

jk_bdr_01_online_event_jk10014
معروف ادبی انجمن "ادب سوناواری" کا آن لائن تقریب منعقد
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:07 AM IST

معروف ادبی انجمن حلقہ ادب سوناواری کی جانب سے "کووڈ 19 اور ہماری سماجی و تہذیبی قدریں" کے عنوان پر آن لائن پینل ڈسکیشن منعقد ہوا، جس میں معروف معالج و افسانہ نگار ڈاکٹر نذیر مشتاق، سید شبیر احمد شبیر، ڈاکٹر معروف شاہ اور ڈاکٹر غلام جیلانی نے شرکت کرکے اپنے ذریں خیالات کا اظہار کیا۔

کووڈ 19 سے پیدا شدہ سماجی، تعلیمی اور ادبی صورتحال کا احاطہ شرکاء نے خوبصورت پیرائے میں کیا۔ تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر ریاض الحسن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں صدر حلقہ شاکر شفیع نے پینل ڈسکیشن کے انعقاد کے مقاصد کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعادہ کیا کہ حلقہ ادب سوناواری ہر حال میں کشمیری زبان کی لسانی اور ادبی تحریک کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف براڈ کاسٹر اور حلقہ کے میڈیا سکریٹری اظہر حاجنی نے انجام دی۔ نائب صدر شیخ غلام محمد نے تحریکِ شکرانہ پیش کیا جب کہ مجد مجازی تقریب کے تکنیکی معاون رہے۔ اس تقریب میں درجنوں ادیب، اسکالر اور ادب نواز حضرات نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.