راجستھان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی) نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ جے پور گریٹر بلدیہ کی سابق مئیر سومیا گجر کے شوہر رام گجر، آر ایس ایس کارکن نمبا رام اور بی وی جی کمپنی کے عہدیدار کے خلاف بدعنوانی معاملے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس معاملے کے حوالے سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس پریس نوٹ میں کہا گیا کہ 'جس طرح سے راجستھان حکومت کے وزیر تعلیم گوبند سنگھ کی جانب سے کروڑوں روپے کی رشوت معاملے میں جے پور گریٹر بلدیہ کی سابق میئر سومیا گجر کے شوہر راجہ رام گجر، آر ایس ایس کے کارکن نمبا رام اور بی وی جی کمپنی کے عہدیدار کے خلاف حکومت سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے، وہ کہنا غلط ہے کیونکہ وہ خود ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ خود اس معاملے میں ملوث مجرمین کی گرفتاری کروائیں'۔
مزید پڑھیں:اجمیر درگاہ: توشہ خانے کا چاندی کا دروازہ نئی شکل اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل
اس کے علاوہ ایس ڈی پی آئی نے کہا کہ اس پورے معاملے کی شفاف طریقے سے جانچ ہونی چاہیے کیونکہ تبھی نئے انکشاف سامنے آئیں گے اور جو لوگ اپنے آپ کو قوم پرست کہتے ہیں وہ بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔ان تمام مجرمین کی گرفتاری جلد سے جلد ہونی چاہیے۔