اردو

urdu

Points to Ponder Before Taking instant Loans: انسٹنٹ لون لینے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھیں

By

Published : Jan 22, 2022, 10:24 AM IST

ڈیجیٹل دور میں قرض حاصل کرنا ایک آسان عمل ہے۔ قبل ازیں قرض لینا انتہائی مشکل کام تھا جب کہ قرض کے لیے عرضی دینا و قرض کی منظوری کے لیے کافی مشکلات پیش آتی تھیں اور کئی دن لگ جاتے تھے لیکن اب، بہت سی Fintech کمپنیاں فوری قرض فراہم کر رہی ہیں اور چند منٹوں میں قرض کے متلاشیوں کے بینک کھاتوں میں مطلوبہ نقد رقم جمع کی جارہی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری قرض لینے سے پہلے کچھ اہم نکات پر غور کرنا ضروری ہے۔ Points to Ponder Before Taking instant Loans

انسٹنٹ لون لینے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھیں
انسٹنٹ لون لینے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھیں

جن لوگوں کو پیسے کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ قرض لینے کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے رجوع ہوتے ہیں اور ان کی تمام شرائط کو قبول کرتے ہوئے زیادہ شرح سود پر قرض حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح، بہت سے لوگ ’انسٹنٹ لون‘ (فوری طور پر قرض) حاصل کرتے ہیں جو آسانی کے ساتھ دیئے جاتے ہیں، لیکن بعد میں افسوس کرنے کے بجائے قرض حاصل کرتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ قرض کے متلاشی سود کے زیادہ بوجھ کو نظرانداز کرتے ہیں جب کہ شرح سود کے علاوہ پروسیسنگ فیس و دیگر اخراجات قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

فوری طور پر قرض حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک موبائل فون کی ضرورت ہے کیونکہ مارکٹ میں بہت سارے Fintech ایپس ہیں جو قرض دینے کے لیے تیار ہیں۔ قرض لینے سے سب سے پہلے، آپ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ قرض دینے والی کمپنی کو آر بی آئی نے منظوری دی ہے یا نہیں اور کن بینکوں کے ساتھ ان کا معاہدہ ہے۔ ہر حال میں غیر تسلیم شدہ کمپنیوں سے قرض نہیں لینا چاہئے۔ اگر غیر قانونی قرض دینے والے اداروں سے قرض حاصل کیا جائے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جبکہ اس کےلیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔

آپ کو قرض کی ادائیگی مقررہ مدت میں کرنی چاہیے کیونکہ قلیل مدتی مائیکرو فنانس کے لیے سود کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ وقت پر ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو مزید سود ادا کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے 90 دنوں سے کم کے لیے 20,000 روپے سے زیادہ کا قرض نہ لیں۔ مختصر مدت میں بڑی رقم کی ادائیگی ہمیشہ ممکن نہیں ہو سکتی۔ نیا قرض لینے سے پہلے آپ کو پرانا قرض ادا کرنا چاہیے، ورنہ آپ قرض کے جال میں پھنس جائیں گے۔

Fintech کمپنیاں ہمیں مطالبہ پر بڑی رقم قرض دینے کے لیے تیار ہیں لیکن، ہمیں یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ ہمیں کتنی رقم کی ضرورت ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ اگر آپ بڑی رقم لیتے ہیں تو بعد میں ادائیگی کرنا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ پہلے اپنی ضروریات اور ادائیگی کی قوت کا اندازہ لگائیں، جس کے بعد فیصلہ کریں کہ آپ کو کتنی رقم قرض لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک وقت میں دو یا تین کمپنیوں سے قرض کے لیے درخواست نہ دیں۔ اس سے آپ کی ساکھ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ قرض لیتے وقت معاہدے کے ساتھ ساتھ درخواست فارم کو اچھی طرح پڑھیں۔ اسی صورت میں قرض لینے کےلیے راضی ہوں جب آپ بینکوں یا قرض دینے والی کمپنیوں کے شرائط و ضوابط سے پوری طرح آگاہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details