اردو

urdu

Natural Healing Center Kalika Forest: ڈپریشن کے شکار لوگ کالیکا رینج سے استفادہ کررہے ہیں

By

Published : Oct 13, 2022, 4:22 PM IST

ڈیڑھ سال سے زیادہ کے اس عرصے میں تقریبا 200 سے زیادہ سیاح جسمانی علاج کے لیے کالیکا رینج آچکے ہیں۔ اور ڈپریشن کو دور کرکے واپس جاچکے ہیں۔

ڈپریشن کے شکار لوگ کالیکا رینج سے استفادہ کررہے ہیں
ڈپریشن کے شکار لوگ کالیکا رینج سے استفادہ کررہے ہیں

الموڑہ: ذہنی تناؤ کتنا ہی کیوں نہ ہو، فطرت کی آغوش میں آکر ذہن ہمیشہ پرسکون ہوجاتا ہے۔ ہم بھلے ہی فطرت سے دور رہے، لیکن جب بھی ہریالی، پیڑ، پودوں کے قریب جاتے ہیں تو ایک انثیت سی محسوس ہوتی ہے۔ قدرت سے زیادہ 'شفا بخش قوت' کسی کے پاس نہیں ہے۔ جو لوگ ڈپریشن کے شکار ہیں انہیں ڈاکٹر کچھ دنوں کے لیے قدرت کی آغوش میں وقت گزارنے کو کہتے ہیں۔

رانی کھیت کے کالیکا رینج میں ایسا ہی ایک جنگل اور قدرتی شفا کا مرکز ہے، جہاں لوگ اپنے دماغ کو پرسکون کرنے اور ڈپریشن کو دور کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ Natural healing center Kalika forest

ڈپریشن کے شکار لوگ کالیکا رینج سے استفادہ کررہے ہیں

ڈیڑھ سال سے زیادہ کے اس عرصے میں تقریبا 200 سے زیادہ سیاح جسمانی علاج کے لیے کالیکا رینج جاچکے ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والے سیاح جو مختلف ریاستوں سے یہاں گھومنے آتے ہیں، انہیں یہاں ذہنی سکون کے لیے درختوں سے لپٹے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رانی کھیت سے تقریباً چھ کلومیٹر دور کالیکا میں 13 ایکڑ رقبے میں یہ شفا یابی کا مرکز پھیلا ہوا ہے، عالمی وبا کورونا کے درمیان قدرتی علاج کے لیے یہ علاقہ موضوع بحث بنا تھا، جس کے بعد سے بڑی تعداد میں یہاں سیلانیوں کا آمد و رفت مسلسل جاری ہے۔

ڈپریشن کے شکار لوگ کالیکا رینج سے استفادہ کررہے ہیں

مزید پڑھیں:

کالیکا فاریسٹ ریسرچ سینٹر، رانی کھیت کے ریجنل آفیسر راجندر پرساد جوشی نے کہا کہ ہیلنگ ایک بہت پرانا عمل ہے جو سائنس سے بھی ثابت ہوچکا ہے کہ 'دیودار کے درخت ڈپریشن کو دور کرنے میں مددگار ہیں'۔ مجموعی طور پر رانی کھیت کا کالیکا ہیلنگ سینٹر کو سیاح بہت پسند کر رے ہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details