اردو

urdu

By

Published : Oct 12, 2020, 9:42 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے سایہ میں درگا پوجا تہوار کی سرگرمیاں شروع

مغربی بنگال میں درگا پوجا تہوار کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جگہ جگہ پنڈال بن رہے ہیں اور مارکیٹ و بازار میں بھی بھیڑ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

West Bengal gears up to fight COVID-19 amid Durga Puja
کورونا وائرس کے سایہ میں درگا پوجا تہوار کی سرگرمیاں شروع

حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ درگا پوجا پنڈال میں کسی کو بھی ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نیز منتظمین کو بھیڑ سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سال ریاست میں تقریبا 37 37 ہزار درگا پوجا کے پنڈال ہوں گے۔ ان میں سے 2500 صرف کلکتہ میں ہیں ۔

درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے ۔بنگالی کمیونیٹی بہت ہی اہتمام سے اس تہوار کا اہتمام کرتی ہے مگر اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے تہوار متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ممتا حکومت نے درگا پوجا کے دوران کسی بھی بڑے پروگرام کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ درگا پوجا پنڈال میں کسی کو بھی ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ منتظمین کو بھیڑ سے نمٹنے کے لئے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

درگااتسو فورم کے جنرل سکریٹری شاشوت باسو نے کہا کہ اس سال ہم نے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے ثقافتی تقریبات کا اہتمام نہ کریں۔ عام طور پر درگا پوجا کے دوران ہر شام کوئی نہ کوئی ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے تھے لیکن کورونا کو دیکھتے ہوئے اس سال اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بھی قیمت پر بھیڑ نہیں ہونی چاہئے۔

اس سال ریاست میں لگ بھگ 37 ہزار درگا پوجا کے پنڈال لگائے جائیں گے۔ ان میں سے 2500 صرف کلکتہ میں ہیں۔ ان میں وہ پنڈال شامل نہیں ہیں جو لوگ اپنے گھروں اور رہائشی کمپلکس میں ہوتے ہیں۔

کورونا کی خوفناک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے ممتا حکومت کو متنبہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے متنبہ کیا کہ معمولی غفلت سے ریاست میں کورونا کیسوں میںتین گنا اضافہ ہوسکتا ہے اور یہاں کی صورتحال کیرالہ کی طرح ہی ہوسکتی ہے ۔

ممتا حکومت نے پنڈال میں بغیر کسی ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیز، درگا پوجا کمیٹیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں رضاکاروں کی تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔ پنڈال میں آنے والوں زیادہ دیر وہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نےپوجا کمیٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ پنڈالوں کو زیادہ سے زیادہ ہوا دار بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details