اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 11:51 PM IST

ETV Bharat / state

ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی

کولکاتا کی تاریخی و مرکزی حیثیت رکھنے والی ناخدا مسجد میں کورونا وائرس کے اندیشے کے مدنظر جمعہ کو اجتماعی نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ چند لوگ کی موجودگی میں ناخدا مسجد میں مختصر خطبے کے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی
ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور کسی طرح کی اجتماع کرنے کی پابندی ہے۔ جمعہ کے روز مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں کئی خدشات ہیں۔

ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی

ناخدا مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے اس خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز انسانیت اور ملک کے حق میں اجتماعی جمعہ کی نماز کے ادا نہیں کی جائے گی۔

ناخدا مسجد میں جمعہ کی نماز میں صرف امام اور مسجد خادمین شرکت کریں گے مختصر خطبے کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔

ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی

مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے لوگوں سے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی صرف جمعہ ہی نہیں بلکہ پنجگانہ نماز کےلئے بھی مسجد نہ آنے کہ اپیل کی گئی جب تک کہ حالات بہتر نہ ہو جائیں۔

ناخدا مسجد میں اجتماعی جمعہ کی نماز نہیں ہوگی

کیونکہ ان حالات میں اجتماع کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے وہیں دوسری جانب حکومت کے فیصلے کی خلاف ورزی نہ ہو تاکہ حکومت کو کوئی کارروائی کرنے کا موقع ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details